خطبات محمود (جلد 7) — Page 343
سلام سلام سلام 64 ضروری نصائح (فرموده ۱۸ ر اگست ۱۹۲۲ء) حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔میں نے بارہا اور متواتر اپنی جماعت کے لوگوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جب تک انسان ان ذرائع کو استعمال نہ کرے جن کو اللہ نے ترقی کے لئے مقرر فرما دیا ہے اس وقت تک اس کا کامیابی کی امید کرنا عبث ہے۔میں نے اس مہینے میں اس وقت تک تین پاروں کا درس دیا ہے۔جن لوگوں نے ان مضمونوں کو سنا ہو گا۔وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ان سب میں یہی بتایا گیا ہے کہ صحیح راستہ چھوڑنے والے کے لئے کوئی ترقی اور کامیابی کی امید نہیں۔اور یہ تین پارے شاہد ہیں کہ ترقیات کے لئے انسان کو بہت قربانی کرنی پڑتی ہے اور جو قربانی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔وہ ایک مردہ اور ایک بوجھ ہے اور اس کا وجود کچھ بھی مفید نہیں۔جب تک انسان اس نیت کو لیکر کام کو نہ نکلے کہ خواہ کچھ بھی ہو۔میں اس مقصد کو پورا کر کے چھوڑوں گا۔وہ کبھی اپنے مقصد کو پا نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود نے اپنی ایک کتاب میں لکھا ہے کہ بعض لوگ چھوٹی قربانی سے ڈرتے ہیں اور ان کو چھوٹی چھوٹی باتوں سے ابتلاء آجاتا ہے ان کو کیا معلوم ہے کہ آئندہ جو راستہ آنے والا ہے وہ کیسا خطرناک اور دشوار گذار ہے۔جو کمزور دل ہیں اور ان کے پاؤں نازک ہیں۔اور اس کی برداشت نہیں کر سکتے وہ مجھ سے جدا ہو جائیں۔یہ بات جو حضرت صاحب نے تمہیں سال پہلے لکھی تھی۔آج بھی ویسی ہی درست ہے۔ہماری جماعت کے لئے قربانیوں کے زمانہ کو پھیلا دیا گیا ہے۔نہیں کہہ سکتے کہ وہ ایام گذر گئے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہماری حالت کی کمزوری اور ہماری ماتحتی کو دیکھ کر قربانی کو پیچھے ڈال دیا ہے ورنہ کوئی قوم نہیں۔جس کو اتنی قربانی سے جس قدر ہم نے کی ہے کوئی کامیابی حاصل ہو۔حضرت مسیح کے حواری جن پر تم میں سے بہت سے ہنس پڑتے ہونگے۔جبکہ انہوں نے مسیح سے ایک وقت میں علیحدگی کا اعلان کیا اور جب مسیح پکڑے گئے۔اور ایک عورت نے کہا کہ یہ بھی