خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 301 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 301

طے کر کے حق قبول کیا اور ایمان پایا۔اب ایمان کو دشمنوں کے آگے مت پڑا رہنے دو۔تا ایسا ہو۔کہ تباہ ہو جائے۔اور تمہاری مثال اس عورت کی سی نہ ہو۔جس کے متعلق آیا ہے۔التی نقضت غزلها (النحل (۹۳) جو سوت کات کر ضائع کر دیتی تھی۔پس جب تم نے ایمان حاصل کیا ہے۔تو اس کی حفاظت کی فکر بھی کرو۔اور ہر ایک مخالف اثر سے بچاؤ۔مشاہدہ کا مقام حاصل کرو جس کے بعد کوئی خطرہ نہیں رہتا۔(الفضل ۱۵ جون ۱۹۲۳ء)