خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 283

سام الرسام نے بھی چھ ماہ تک رکھے۔پس اس طرح روزے سے روحانیت اور تقویٰ میں ترقی ہوتی ہے۔بارھویں وجہ یا بارھواں تعلق روزے اور تقویٰ میں یہ ہے کہ انسان کا روزوں میں سحری کھانا بھی ثواب میں داخل ہوتا ہے۔کیونکہ سحری کا وقت اصل میں کھانے کا نہیں۔نفس نہیں چاہتا کہ اس وقت اٹھے اور کھانا کھائے۔وجہ یہ کہ کھانا کھانے کے وہ وقت نہیں ہوتا۔لیکن انسان خدا کے حکم کے مطابق اٹھتا ہے اور کھانا کھاتا ہے۔اس لئے اس کو اس کا ثواب ملتا ہے۔پھر اس کا دل چاہتا ہے کہ دن میں کھائے۔مگر اس کو کہا جاتا ہے کہ اس وقت مت کھاؤ۔اور شام کے وقت کھانے کا حکم دیا جاتا ہے۔اس کا بھی اس کو ثواب ملتا ہے۔کیونکہ اگر شام کا کھانا وہ اپنی مرضی سے کھاتا تو وہ اس وقت سے پہلے بھوک لگنے پر کسی وقت کھالیتا۔مگر اس نے خدا کے حکم کے مطابق اس کھانے کے وقت کو پیچھے کر دیا اس لئے اس کو ثواب ملتا ہے۔پس روزوں میں دونوں وقت کے کھانوں میں ثواب ملتا ہے۔کیونکہ جس وقت یہ کھانا نہیں چاہتا اس کو کھانے کا حکم دیا جاتا ہے اور جس وقت سے پہلے کھانے کی خواہش اس کے دل میں ہوتی ہے۔کہا جاتا ہے ابھی نہیں۔اس کے بعد کھانا۔پھر جماع چونکہ دن کے وقت روزے کی حالت میں اس پر حرام ہوتا ہے اور رات کو اس کو اجازت ملتی ہے۔وہ بھی عبادت ہو جاتا ہے گویا ان دنوں میں انسان کا ہر فعل عبادت ہو جاتا ہے۔قرآن شریف میں آتا ہے کلوا من الطيبات واعملوا صالحاً (المؤمنون ۵۲) طیبات کھاؤ تاکہ صالح اعمال بجا لاؤ سور کا کھانا کیوں حرام ہے اس لئے کہ سور کے کھانے سے سور کے سے اعمال کی عادت ہوتی ہے۔اور پاک چیزیں کھانے سے پاک جسم تیار ہوتا ہے رمضان میں چونکہ جسم عبادت سے تیار ہو گا اس لئے جو اعمال صادر ہونگے وہ بھی مطہر اور پاک ہونگے پہلے تو جسم سے روح بنتی تھی مگر اب روح سے جسم تیار ہوتا ہے جو یقیہ گیارہ مہینہ کام آتا ہے در حقیقت ایسا انسان اس حد میں آجاتا ہے جس کا کھانا پینا خدا کے حکم سے ہوتا ہے اس کی شہوت بھی جو جسم کا حصہ ہے عبادت بن جاتی ہے اس کا کھانا پینا بھی عبادت ہو جاتا ہے۔اس وقت اس کا جسم عبادت سے تیار ہوتا ہے اور اس جسم سے عبادت ہی صادر ہوگی۔جیسا کہ کہا کیا ہے گندم از گندم بروید جوز جو یہ خاص طریق روزے سے تقویٰ حاصل کرنے کا ہے۔اگر اس مضمون کو پھیلایا جائے تو بہت پھیل سکتا ہے لیکن میں نے مختصر طور پر روزے کی فضیلت کے متعلق یہ باتیں بیان کر دی ہیں۔روزوں کی فضیلت کے بارہ میں ایک اور بھی بات ہے کہ اس ماہ کے آخری عشرہ میں ایک شب ہوتی ہے۔جس کو لیلتہ القدر کہتے ہیں۔وہ اس عشرہ کے و تر دنوں میں خصوصاً ہوتی ہے۔یہ رات بڑی برکت والی ہے۔ان ایام میں اس شب کی تلاش کریں