خطبات محمود (جلد 6) — Page 525
۵۲۵ 98 غیبت کی تعریف اور اس سے بچنے کی تاکید فرموده ۱۲۹ اکتوبرشته حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- "میں نے جیسا کہ چند مجھے گزرے ہیں۔بیان کیا تھا۔تکمیل ایمان کے لیے جن امور کی ضرورت ہے ان کے متعلق ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف خطبات میں بیان کر دیگا۔اور یہ بھی میں نے ذکر کیا تھا کہ میں زیادہ تران امور کے متعلق بیان کروں گا۔جو آپس کے معاملات سے تعلق رکھتے ہیں۔معاملات سے میری مراد خرید و فروخت اور لین دین نہیں۔بلکہ ایک انسان کے دوسرے انسان کے ساتھ تعلقات ہیں۔ان کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ وہ دو حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔ایک وہ باتیں ہیں جن کے کرنیکا شریعت نے حکم دیا ہے۔اور دوسری وہ جن کے نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔یعنی بعض ایسی باتیں ہیں کہ جن کے نہ کرنے سے ایمان ناقص رہتا ہے۔اور بعض ایسی ہیں جن کے کرنے سے ناقص رہتا ہے۔ان دونوں قسم کی باتوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔آج بھی میں اسی سلسلہ میں سے ایک کڑی کو لیکر اس کے متعلق بیان کرتا ہوں۔یاد رکھنا چاہیئے کہ دنیا میں اعمال کے دوھتے ہوتے ہیں۔ایک وہ اعمال حسنہ ہوتے ہیں کہ جن کے کرنے میں انسان کو لطف اور فائدہ عامل حاصل ہوتا ہے۔اور ایک وہ جن کا نقد یہ نقد نفع اور فائدہ معلوم نہیں ہوتا۔اور ان کو بظاہر چھٹی سمجھتے ہیں۔سوائے ان لوگوں کے جو سمجھدار اور واقف ہوں۔اسی طرح وہ اعمال جو نہ کرنے کے ہوتے ہیں۔وہ بھی دو طرز کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جن کو نہ کرنا چاہیتے اور نہ انسان کو ان کے کرنے میں کوئی فائدہ نظر آتا ہے اور ایک وہ جن کو نہ کرنا چاہیئے لیکن ان میں یا تو انسانوں کو فائدہ نظر آتا ہے یا مزہ آتا ہے۔جیس طرح کرنے والے اعمال میں سےوہ زیادہ گرا اور ابو جبل نظر آتے ہیں جن کو کرنا چاہتے گران میں لطف نہیں آتا۔یا عاجل فائدہ نہیں ہوتا۔اسی طرح نہ کریدنے والے اعمال میں سے ان نمامی