خطبات محمود (جلد 6) — Page 526
۵۲۶ مشکل ہوتا ہے جن کے کرنے میں لطف حاصل ہو۔اور فائدہ نظر آتا ہو۔بہ نسبت ان کے جن کے کرنے میں کوئی فائدہ اور لطف نہ آتا ہو۔آج میں ان میں سے ایک ایسے امر کے متعلق بیان کروں گا۔جس میں بظاہرنہ نفع ہوتا ہے اور نہ لطف لیکن عادتاً کہو یا بعض ایسے مخفی احساسات کی وجہ سے جن کو ابھی تک کم از کم میں محسوس نہیں کر سکا۔انسان کو لطف معلوم ہوتا ہے۔گو بظاہر لطف کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔اور بہت کام ایسے ہیں جن میں مکلف کی بظاہر کوئی وجہ نہیں ہوتی مگر لوگوں کو مزا آتا ہے۔یا کم از کم ایسے لوگوں کو مزا آتا ہے۔جن کی روحانیت درست نہ ہو۔مثلا اگر کوئی شخص راستہ چلتے چلتے گر جائے تو بہت اُسے دیکھ کر ہنس پڑینگے۔اور ان کی منی ٹرک نہیں سکے گی حتی کہ اگر وہ کی اپنے کام مشغول ہوں جس میں ہنستا جائزہ نہ ہو۔مثلا نماز پڑھ رہے ہوں تو اس وقت بھی انہیں منسی آجائے گی۔اس کی وجہ کیا ہے۔یہ ایک بہت باریک اور مخفی مسئلہ ہے اور جب تک انسانی خیال کا لمبا مطالعہ نہ کیا جائے۔اس کی وجہ معلوم کرنا شکل ہے اور پھروہ و جوبھی ایسی باریک ہوگی کہ اس کے متعلق یقینی فیلہ نہیں کیا جاسکتا کہ درست ہو گی۔اسی طرح لوگ پاگل اور مجنون پر بنتے ہیں۔حالانکہ وہ قابل رحم ہوتا ہے نہ ہ ہنسی کے قابل، لیکن اس کی حرکات کو دیکھ کر اور باتوں کوشنکر اچھے اچھے سنجیدہ لوگ ہنسنے لگ جاتے ہیں۔ان کو کیوں نہی آتی ہے ؟ اس کی کوئی معقول وجہ نہیں ہوتی۔پاگل کی دیوانگی کی حرکات کو دنا۔بھاگنا۔ٹنگا ہونا۔بکواس کرنا کیا نطف رکھتی ہیں۔اور ان سے لوگوں کو کیا مزا آتا ہے۔اس کی کوئی وجہ وہ بیان نہیں کر سکتے۔یا عام طور پر ہر انسان بیان نہیں کر سکتا۔سوائے اس کے جس نے انسانی خیالات کا ایک نیا تبتع کیا ہو۔لیکن وہ بھی یقین سے نہیں کہ سکتا کہ یہ وجہ سمیع ہے۔ابھی یہ تحقیقاتیں بچپن کی حالت میں ہیں۔اور ان کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مگر اس میں شک نہیں۔لوگوں کو مزا آتا ہے۔پاگلوں کی حرکات پر اور گرنے والوں پر۔اسی طرح اور کئی باتیں ہیں جن میں لوگوں کو مزا آتا ہے۔حالانکہ مزے کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔وہ بات جو میں اس وقت بیان کرنے لگا ہوں۔وہ بھی ایسی ہی ہے۔اس میں بھی لوگ مزا پاتے ہیں۔مگر اس کی انہیں کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی۔وہ کیا ہے وہ غیبت ہے۔اس کے متعلق ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی لطف کی وجہ نہیں ہوتی مگر ایک شخص دوسرے شخص کے عیب بیان کرتا ہے اور دیکھنے والا دیکھتا ہے کہ سننے والے کو بڑا مزا آرہا ہے۔اسی طرح بیان کرنے والے کو بھی اور جوں جوں زیادہ تشریح کرتا جاتا ہے۔ان کے چہروں سے