خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 524

آتے ہیں۔کوئی مدد دینے والا نہیں۔آپ ہی اس رستہ میں مدد فرماتے چلنے والے سب بندے ہیں۔اور جو غیر ہیں وہ مغضوب اور ضالین ہیں۔گویا مردے ہیں۔ان پر کیسے نظر پڑ سکتی ہے یا ان سے کوئی کیا ڈر سکتا ہے۔پس دُنیا تمام رعبوں اور قوتوں اور خوبصورتیوں کے ساتھ مومن سے دور ہو جاتی ہے خُدا ہی خدا اس کے سامنے ہوتا ہے اس لیے وہ بھی ڈرپوک اور بزدل نہیں ہوتا۔کوئی بڑی سے بڑی تکلیف اس کو خدا کے فضل سے متزلزل نہیں کر سکتی۔مومن اپنے آپ کو خدا کے ہاتھ میں دیدیتا ہے کہ وہ جس طرح چاہے کرے۔اللہ تعالی توفیق دے کہ آپ لوگ سمجھیں اور مصائب و تکالیف و آلام آپ کے لیے تزلزل کا باش نہ ہوں بلکہ آپ کا ایمان استقدر بلند درجہ پر ہو کہ دنیا کے تمام کا فر آپ کے سامنے مردہ ہوں۔ان کی پہنچائی ہوئی تکالیف کچھ نہ کر سکیں۔تمہاری نظر خدا پر ہو۔اور اس کے غیر تمہاری نظر میں ایک پیشہ کے برابر حقیر بلکہ اس سے بھی زیادہ حقیر ہوں۔الفضل ۲۰ راکتو بر شانه ،