خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 345 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 345

خطبات محمود جلد (5) ۳۴۵ 39 ہم اور ہمارے مخالفین میں کھلا فیصلہ (فرموده ۱۵؍ دسمبر ۱۹۱۶ء) سورہ فاتحہ اور مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کے بعد فرمایا :- وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسْجِدَ اللهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا ط أولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ! قرآن شریف میں تین جماعتوں کی نسبت فرمایا گیا ہے کہ ان سے زیادہ ظالم کوئی نہیں۔ایک تو وہ جو خدا پر افتراء کرتے ہیں۔ان کو کوئی الہام نہیں ہوتا۔کوئی وحی نہیں ہوتی بلکہ جان بوجھ کر چھوٹ ٹوٹ الہام بنا لیتے ہیں ان سے زیادہ بھی کوئی ظالم نہیں تے۔(۲) دوسرے وہ لوگ جو بچے ملہموں اور ماموروں کا انکار کرتے ہیں سے۔(۳) وہ لوگ ہیں جو مساجد میں ذکر الہی سے روکتے ہیں۔ہے خدا پر افتراء کرنے والا جو یہ کہتا ہے کہ مجھ پر وحی ہوئی ہے حالانکہ اس پر خدا کی طرف سے کوئی وحی نہیں ہوئی ہوتی۔پھر وہ شخص جس کے لئے خدا کی طرف سے ایک شخص پیغام لے کر آتا ہے لیکن اسکے پاس اگر اس کے گھر سے کوئی پیغام لائے تو اس کی سنتا اور مانتا ہے اور اگر سر کار کی طرف سے چپڑاسی آئے تو اس کی عزت و توقیر کرتا ہے۔لیکن وہ جو خدا کی طرف سے اس کے لئے پیغام لے کر آتا ہے اس کو کافر کہتا ہے اور اس کی مخالفت پر کمر بستہ ہو جاتا ہے۔تیسرے وہ لوگ جو ان جگہوں سے روکتے ہیں جن کا نام اللہ کا گھر ہے اور جن کے بنانے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ ان میں اللہ کا ذکر کیا جائے لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہم ان میں عبادت نہیں کرنے دیں گے ان سے زیادہ بھی کوئی ظالم نہیں اور جو سب سے زیادہ ظالم ہوگا وہ کا فر بھی ہوگا۔لیکن البقرہ: ۱۱۵ الانعام: ۹۴ العنكبوت: ۶۹ الزمر: ۳۳ البقرہ: ۱۱۵۔