خطبات محمود (جلد 3) — Page 305
خطبات محمود ۳۰۵ جلد سوم کے مظہر ہوتے ہیں جیسے انبیاء اور خلفاء وغیرہ ان کی اطاعت کرنا بھی ضروری ہے چنانچہ اللہ تعالی فرماتا ہے۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا - سے جو خدا اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ کامیاب ہو جائے گا تو حمد کے جواب میں اللہ تعالٰی نے عبودیت کو رکھا اور اطاعت کے جواب میں فوز فرمایا جس کا مطلب یہی ہے کہ اطاعت سے نوز اور حمد سے اطاعت پیدا ہوتی ہے۔کامل محمد سے کامل اطاعت پیدا ہو گی اور کامل اطاعت کے بدلے فیضان الھی نازل ہوں گے۔اس پر انسان اور حمد کرے گا اور خدا کے فضل زیادہ سے زیادہ نازل ہوتے رہیں گے۔پس حقیقی کامیابی کاگر اطاعت ہے اور جب یہ اطاعت خدا کے لئے نہ ہو تو فسادات پیدا ہوتے ہیں اس لئے کہ ان چیزوں کے آگے سرجھکایا جاتا ہے جن کی اطاعت جائز نہیں ہوتی۔اگر کوئی شخص اپنے خیال میں اطاعت کرتا ہے مگر نتیجہ پیدا نہیں ہوتا تو سمجھ لے دراصل وہ اطاعت نہیں کر رہا۔ایک بزرگ نے تمثیل دی ہے کہ ایک لڑکی بیمار ہوئی اس کی والدہ یہ خیال کیا کرتی تھی کہ مجھے اس سے بڑی محبت ہے اور وہ دعا کیا کرتی کہ اگر ملک الموت نے روح قبض کرنی ہو تو میری کرے۔میری لڑکی کو کچھ نہ کہے۔اتفاقاً ایک رات اس کی گائے گھر میں کھلی رہ گئی۔جس نے صحن میں ادھر ادھر پھر کر برتنوں میں منہ ڈالنا شروع کر دیا۔ایک برتن میں اس کا سر پھنس گیا اس پر وہ گھبرا کر صحن میں دوڑنے لگی۔لڑکی کی ماں اس شور سے جاگ اٹھی اس نے جو دیکھا کہ کوئی چار لاتوں والی چیز ہے اور اس کے منہ کے آگے ایک بڑا سا برتن ہے تو وہ ڈری اور سمجھی کہ یہی ملک الموت ہے جو میری جان نکالنے آیا ہے جب اسے موت سامنے نظر آئی تو بے اختیار ہو کر کہنے لگی ملک الموت میں میتی نہیں بلکہ بیمار لڑکی کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگی میتی وہ ہے اس کی جان نکال لے۔تو بسا اوقات انسان خیال کرتا ہے کہ مجھے فلاں سے بڑی محبت ہے مگر دراصل حقیقی محبت نہیں ہوتی۔اسی طرح اگر کوئی شخص اطاعت کر رہا ہو لیکن اپنے اندر کمی محسوس کرے اور یہ خیال کرے کہ میں غلامی کی طرف جا رہا ہوں تو وہ سمجھ لے کہ یا تو وہ حقیقی اطاعت نہیں کر رہا یا شیطان کی اطاعت کر رہا ہے ورنہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا کی باتیں پوری نہ ہوں اللہ تعالی فرما چکا ہے۔وَمَنْ تُطِعِ اللهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا - جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے وہ بہت بڑی کامیابی حاصل کرتا ہے اور جسے کامیابی