خطبات محمود (جلد 3) — Page 294
خطبات محمود ۲۹۴ LA جلد سوم جماعت احمدیہ کی رشتہ داریاں خدا تعالیٰ کا ایک نشان ہیں (فرموده ۱۲ مئی ۱۹۳۰ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک پرانے خادم سیٹھ محمد غوث صاحب سکنہ حیدر آباد رکن کے صاحبزادہ محمد اعظم کا نکاح ۱۲ مئی ۱۹۳۰ء کو حکیم محمد حسین صاحب قریشی لاہور کی لڑکی عزیز النساء بیگم سے ہوا۔خطبہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے پڑھا۔مہرپانچ ہزار روپیہ بشمولیت زیورات و پارچات قرار پایا۔اے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : اللہ تعالیٰ کی طرف جو بات بھی منسوب ہوتی ہے اور جس بات کو بھی وہ جاری فرماتا ہے اس کا ہر ایک حصہ اور ہر ایک جزء خدا تعالی کا ایک نشان ہوتا ہے جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے روحانی آنکھیں عطا کی ہیں وہ تو ہر جگہ نشان ہی نشان دیکھتے ہیں لیکن بعض نشان مخفی ہوتے ہیں اور اس قدر ظاہر نہیں ہوتے کہ ہر شخص ان سے فائدہ اٹھا سکے اور دنیا کی کوئی چیز بھی ایسی نہیں جس سے ہر شخص فائدہ اٹھا سکے مگر اس وجہ سے کہ وہ عام لوگوں سے مخفی ہوتے ہیں ان کے نشان ہونے میں کوئی فرق نہیں آسکتا۔اور جو لوگ حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں دہ بے شک ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن لوگوں کی نگاہ ظاہر پر ہوتی ہے انہیں تو قانون قدرت کے ماتحت وہ ایک عام بات نظر آتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مختلف دنیاوی امور بیان کرنے کے بعد فرمایا - إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبُرَةً لِأُولِي الاَبْصَارِ۔سه یعنی ظاہری قواعد کو دیکھ کر نہیں بیٹھ جانا چاہئے کیونکہ پہاڑوں میں، سمندروں میں، دریاؤں میں، ان میں چلنے والی