خطبات محمود (جلد 3) — Page 293
خطبات محمود ۲۹۳ جلد سوم اس کے کہ وہ نبی کے جانشین اپنے نفس کے اندر پیدا کریں اور وَ لتَنْظُرُ نَفْس کے ارشاد ربانی پر عمل کریں۔دنیا پتھر کے بت بناتی ہے حالانکہ خدا تعالی کی طرف سے اس کے لئے کوئی ہدایت نہیں۔پھر کتنا افسوس ہو گا کہ ہم باوجود اس کے کہ خدا تعالٰی نے ایک زندہ محاسب بنانے کا مصالحہ ہمارے لئے فراہم کیا ہو مگر ہم اس سے فائدہ نہ اٹھا ئیں حالانکہ یہی وہ چیز ہے جو انسان کو راستی پر قائم رکھ سکتی ہے اور جس سے انسان کی نجات وابستہ ہے۔ازدواجی زندگی میں محاسبہ کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرف توجہ دلانے کے لئے اس موقع پر یہ آیت پڑھی جاتی ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔الفضل ۹ - مئی ۱۹۳۰ء صفحه ۶۴۵) الفضل ۶۔مئی ۱۹۳۰ء صفحہ ۱ له الشياء : ۶۵ که بخاری كتاب التفسير باب قوله يغفر الله لك ما تقدم من ذنبك وما تاخیر کے تحت اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں۔افلا احب ان اكون عبدا شكورا ه الحشر : 19 ه مسلم کتاب الايمان باب كون الاسلام يهدم ما قبله وكذا الحج والهجرة