خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 48 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 48

خطبات محمود جلد نمبر 39 48 $ 1958 گی اور جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکت بھی نازل ہوگی اور مسجد بنانے کا جو ثواب ہے وہ ان بھی انہیں ملے گا۔اور پھر یورپ اور امریکہ میں جو مسلمان ہوں گے وہ الگ دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا بھلا کرے جنہوں نے ہمارے شہروں میں مسجد میں بنائی ہیں۔کل میں نے دوستوں کو اس تی کی تحریک کی تھی۔اگر اس پر عمل شروع ہو جائے تو آمد بڑھانے کا شوق لوگوں میں ترقی کر سکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ان اسٹیٹیوں کا اتنا رقبہ ضرور ہے کہ ان کی آمد سے ایک سال میں ایک مسجد بن سکے لیکن اگر کوئی بہت ہی چھوٹی اسٹیٹیں ہوں تو وہ ایک سال میں نہ سہی تو دو سال میں بنا لیں۔بہر حال جی دوستوں کو اس کی طرف توجہ کرنی چاہیے“۔( الفضل 29 مارچ1958ء) 1 : النحل : 129 2 : بخارى كتاب الايمان باب سُؤال جِبْرِيلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الايمان (الخ)