خطبات محمود (جلد 39) — Page 49
$ 1958 49 8 خطبات محمود جلد نمبر 39 رمضان اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو خاص طور پر سنتا اور قبول کرتا ہے (فرمودہ 21 مارچ 1958ء) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: وَ إِذَا سالت عِبَادِي عَنِى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِبْوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ - 1 اس کے بعد فرمایا: یہ آیت قرآن کریم میں روزوں کے متعلق آتی ہے اور روزوں کے دن کل سے شروع کی ہونے والے ہیں۔جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے گا وہ روزہ رکھیں گے اور رمضان کی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔یہ آیت جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے اس میں بھی روزوں کی برکات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ رمضان کے ایام میں خاص طور پر دعائیں قبول ہوتی ہیں