خطبات محمود (جلد 38) — Page 247
$1957 247 33 خطبات محمود جلد نمبر 38 سورۃ فاتحہ حسن کلام اور طبعی ترتیب کی ایک اعلیٰ مثال ہے اس سال ہمارے جلسہ سالانہ کو بعض ایسی خصوصیتیں حاصل ہوں گی جو پہلے کسی جلسہ کو حاصل نہیں ہوئیں فرموده 29 نومبر 1957ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی کسی مشیت کے ماتحت اس سال گرمی بھی شدید پڑی ہے اور اب سردی کا موسم آیا ہے تو اس کا بھی یہ حال ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں اتنی شدید سردی پڑی ہے کہ قوی سے قومی انسان بھی ٹھٹھر ا جا رہا ہے۔میں چونکہ پہلے ہی بیمار ہوں اس لیے موسم کی اس تبدیلی نے میری صحت پر بہت بُرا اثر ڈالا ہے جس کی وجہ سے میرے لیے معمولی خطبہ دینا اور تقریر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے مگر بہر حال جمعہ ایک دینی فرض ہے اور اس کو ادا کرنا ہمارے لیے ضروری ہے اس لیے میں مسجد میں۔آگیا ہوں۔میں نے ابھی سورۃ فاتحہ پڑھی ہے۔اس سورۃ میں جو تمام اہم مضامین کی جامع ہے اللہ تعالیٰ کی چار صفات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - 1 یعنی ے خدا! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد طلب کرتے ہیں۔مجھے بچپن ނ