خطبات محمود (جلد 38) — Page 246
246 $1957 خطبات محمود جلد نمبر 38 ایک لاکھ سے اوپر نکل گئی تھی اور پھر جن دنوں مولوی نذیر احمد علی صاحب وہاں کام کرتے تھے کئی لوگوں کو احمدیت کی سچائی کے متعلق خواہیں آئیں اور وہ احمدی ہو گئے اور بعض دفعہ تو گاؤں کے گاؤں احمدی ہوئے۔لیکن اب وہاں جماعت کی ترقی کی رفتار میں کسی قدر کمی آگئی ہے۔مگر اس میں ہمارے لیے کوئی گھبراہٹ کی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ چاہے گا تو یہ کی بھی پوری ہو جائے گی اور دوسرے ممالک میں بھی احمدیت کی تبلیغ کے لیے رستے گھل جائیں گے۔چنانچہ ڈچ گی آنا سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں لوگ بڑی کثرت سے احمدیت کی طرف رغبت کر رہے ہیں۔وہاں جماعت نے ایک چھوٹا سا اسکول بھی کھولا ہے جس میں لڑکے بڑی تعداد میں داخل ہو رہے ہیں۔انڈونیشیا میں بھی ترقی کے امکانات ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ چاہے گا تو سب کچھ ہو جائے گا اور جماعت کی تعداد بڑھتی چلی جائے گی۔ہمیں صرف خدا تعالیٰ پر توکل کرنا چاہیے اور اپنی قربانیوں کو بڑھاتے چلے جانا چاہیے تا که لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَ نَكُم والی بات پوری ہو جائے۔1 : ابراهيم: 8 الفضل 27 نومبر 1957 ء )