خطبات محمود (جلد 38) — Page 171
$1957 171 خطبات محمود جلد نمبر 38 اور اسلام کی اشاعت کے لیے اس نے اپنی زندگی وقف کر دی۔بعد میں وہ ہندوستان میں بھی آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس نے ملنے کی خواہش کی مگر مولویوں نے اُسے کہا کہ اگر تم مرزا صاحب سے ملے تو مسلمان تمہیں چندہ نہیں دیں گے۔چنانچہ وہ اُن کے بہکانے کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے نہ ملا۔مگر آخر بہت مایوسی سے وہ یہاں سے واپس گیا۔کیونکہ اسے کہا گیا تھا کہ دوسرے مسلمان تمہاری بہت مدد کریں گے اور تمہیں اشاعت اسلام کے لیے بڑا چندہ دیں گے مگر دوسرے مسلمانوں نے اُس کی کوئی مدد نہ کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے قریب اُس نے آپ کو خط لکھا کہ میں نے آپ کی نصیحت کو نہ مان کر بہت دکھ اٹھایا ہے۔آپ نے مجھے بر وقت بتا دیا تھا کہ مسلمانوں کے اندر خدمت دین کا کوئی جوش نہیں پایا جاتا۔مگر میں نے اسے نہ مانا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں آپ کی ملاقات سے محروم ہو گیا۔بہر حال وہ آخر وقت تک مسلمان رہا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس کے مخلصانہ تعلقات قائم رہے۔تو سب سے پہلا مسلمان امریکہ میں ہی ہوا تھا۔اب بھی میں دیکھتا ہوں کہ جماعت کی ترقی یورپین ملکوں کی نسبت امریکہ میں سب سے زیادہ ہو رہی ہے۔بعض یورپین ممالک میں بھی احمدیت پھیل رہی ہے اور وہ بھی مغربی علاقے ہی ہیں مگر امریکہ میں ترقی کے زیادہ آثار پائے جاتے ہیں۔پچھلے دنوں وہاں کے بعض مبلغین سے مجھے خفگی پیدا ہوئی اور میں نے جماعت پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا کہ تم نے ان فضول باتوں کو اپنے اندر کیوں داخل ہونے دیا ہے؟ اس پر وہاں کے ایک نوجوان نے مجھے خط لکھا کہ ہم تو بالکل جماعت کے ساتھ ہیں اور کسی قسم کے تفرقہ کو پسند نہیں کرتے۔میں نے کہا میں تمہاری بات کو نہیں مانتا۔مجھے جماعت کی طرف سے پیغام آنا چاہیے کہ وہ خلیفہ کے پیچھے ہیں۔لڑنے والے مبلغین کے ساتھ نہیں ہیں۔اس پر اُس نے تار کے ذریعہ مجھے جماعت کا یہ پیغام پہنچا دیا۔میں نے اُسے پھر لکھا کہ میں تار کو بھی تسلیم نہیں کرتا۔تم ان سے دستخط لے کر مجھے بھجواؤ۔چنانچہ اُس نے دستخط لے کر بھجوا دیئے جو مجھے پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے خلیفہ کی بیعت کی ہے۔اگر مبلغوں میں اختلاف بھی ہو گیا ہے تو ہم اس کی پروا نہیں کرتے۔یہ ہمت جو انہوں نے دکھائی ہے بڑی بھاری ہے۔بے شک فتنہ منافقین کے دوران میں پاکستان کے احمدیوں نے بھی بڑی وفاداری دکھائی ہے لیکن پاکستان کے احمدیوں اور وہاں کے