خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 170

$1957 170 22) خطبات محمود جلد نمبر 38 دعا کرو کہ اسلام مغربی ممالک میں جلد ترقی کرے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیاں پوری ہوں (فرموده 9 اگست 1957 ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آخری زمانہ میں مہدی کی علامت یہ ہوگی کہ اُس وقت سورج مغرب کی طرف سے چڑھے گا۔1 اسی طرح قرآن کریم میں بھی اس بارہ میں بہت سے اشارے پائے جاتے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اقوام جو مسیح ناصرٹی کو ماننے والی ہیں ایک دن عیسائیت سے بیزار ہو کر اسلام کی طرف مائل ہونا شروع کر دیں گی۔اور پھر واقعات نے بھی ان پیشگوئیوں کو ثابت کر دیا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں امریکہ میں سب سے پہلے ایک انگریز نے اسلام قبول کیا۔الیگزنڈررسل ویب اُس کا نام تھا اور امریکن ایمبیسی میں فلپائن میں کام کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انگریزی اشتہارات کی جب یورپ اور امریکہ میں اشاعت ہوئی تو اس کے دل میں اسلام قبول کرنے کی تحریک پیدا ہوئی اور اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خط و کتابت شروع کر دی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ مسلمان ہو گیا