خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 169 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 169

$1957 169 خطبات محمود جلد نمبر 38 نے کہا کہ ہوش سے تو کام لو۔اونٹ کا تو گھٹنا بندھا ہوا ہے۔7 غرض اللہ تعالیٰ نے مخالفوں کے دلوں : میں رُعب پیدا کر دیا کہ وہ ایک وہمہ کا شکار ہوکر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں بھی ہزاروں مشکلات آئیں مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ان مشکلات میں آپ کی تائید کی۔ایک دفعہ آپ انارکلی میں سے گزر رہے تھے کہ ایک پاگل نے زور سے آپ کو دوہنڑ مارا جس سے آپ گر گئے۔شیخ رحمت اللہ صاحب کو اُس وقت جوش آیا اور انہوں نے اسے مارنا چاہا مگر حضرت مسیح موعود نے منع فرما دیا۔بعد میں اس شخص کا بھائی احمدی ہو گیا۔وہ ہمیشہ اس واقعہ پر رویا کرتا تھا اور حضرت مسیح موعودؓ سے عرض کرتا رہتا تھا کہ میرے بھائی کو معاف کر دیں۔اُس نے آپ کی بڑی ہتک کی ہے۔غرض صبر اپنے اندر بڑے شیر یں نتائج رکھتا ہے۔دوستوں کو چاہیے کہ انہیں جب بھی مشکلات پیش آئیں صبر سے کام لیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں لگی جائیں۔یقینا اللہ ان کی مشکلات کو دور کر دے گا اور انہیں کامیاب و بامراد کرے گا“۔1 : النحل : 128 ( الفضل 25 /اکتوبر 1961 ء ) 2 سيرة ابن هشام جلد اول صفحه 338 339 اسلام حمزة ومشق 2005 ء 3: صحیح بخاری کتاب التفسير سورة الانفال باب " وما كان الله ليعذبهم وانت فيهم 66 4 : سيرة ابن هشام جلد 1 صفحه 440 تا 442 مطبوعہ دمشق 2005ء 5 : طبقات ابن سعد جلد 1 صفحه 212 مطبوعه بيروت 1985ء 6 : الانفال : 18 7 : السيرة النبوية لابن هشام جلد 2 صفحہ 1019 زیر عنوان مناداة ابي سفيان فيهم و بالرحيل مشق 2005ء