خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 544 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 544

خطبات محمود جلد نمبر 37 544 $1956 دوسرے دشمنوں کی مجال نہیں کہ وہ اسلام پر حملہ کریں اور پھر اس میں فتح حاصل کریں۔اگر وہ ای اسلام پر حملہ کریں گے تو اُن کے گھر کے پول ایسے کھولے جائیں گے کہ وہ اپنے گھروں میں گھس کر بھی بیٹھ نہیں سکیں گے۔بلکہ انہیں اپنے گھروں کے دروازے بند کرنے پڑیں گے۔ان کی تمام بہادری رفو چکر ہو جائے گی اور ان کی شان و شوکت ذلت اور رسوائی سے بدل جائے گی۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ کام بھی ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ چاہے گا تو جلد پورا ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ نے ہمارے لیے خوشیوں کے دن مقدر کر رکھے ہیں لیکن ان خوشیوں کے دنوں کو زیادہ قریب لانے کے لیے تمہیں زیادہ سے زیادہ قربانی کرنی چاہیے تاکہ جلد سے جلد ہماری فتح کے دن آئیں اور دشمن روسیاہ ہو اور اسلام کے مقابلہ میں وہ اس طرح دُم دبا کر بھاگے جیسے گدھا شیر کے آگے بھاگتا ہے۔اسلام شیر ہے اور عیسائیت اور دوسرے مذاہب کی مثال گدھے کی سی ہے۔جس طرح وہ شخص جو شیر پر حملہ کرتا ہے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو لیتا ہے اُسی طرح جو مذہب اسلام پر حملہ کرے گا اُس پر اسلام شیر کی طرح حملہ کرے گا اور وہ گدھوں کی طرح بھاگ جائے گا۔شیر کی یہ عادت ہے کہ وہ خود حملہ نہیں کرتا۔مشہور ہے کہ شیر کے سامنے کوئی آدمی آ جائے اور وہ لیٹ جائے تو شیر آگے گزر جاتا ہے اور اُسے کچھ نہیں کہتا۔اسلام کی مثال بھی ایسی ہی ہے۔وہ اپنے دشمن کو دیکھتا ہے تو خاموشی سے آگے گزر جاتا۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ میں طاقتور ہوں مجھے غریب پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔مگر جب دوسرا فریق با وجود کمزور ہونے کے حملہ پر آمادہ ہو تو پھر شیر ایک ہی دفعہ ایسا نعرہ لگاتا ہے دشمن کے حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔پس فتح کے دن کو جلد لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرو۔خدا کرے وہ دن جلد آ جائیں اور فتح اور بامرادی تمہارے حصہ میں ہو اور ہے۔ناکامی اور نامرادی تمہارے دشمن کے حصہ میں ہو“۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: میں نماز جمعہ کے بعد دو جنازے بھی پڑھاؤں گا۔ہے۔ایک جنازہ تو بابونٹس الدین صاحب امیر جماعت احمدیہ پشاور کی والدہ کا انہوں نے لکھا ہے کہ والدہ فوت ہو گئی ہیں۔ان کے لیے دعائے مغفرت اور جنازہ پڑھنے کی