خطبات محمود (جلد 37) — Page 436
$1956 436 خطبات محمود جلد نمبر 37 کہ اگر اُس کی کسی آیت پر اعتراض ہو تو دوسری آیات اس اعتراض کو رڈ کر دیتی ہیں۔اور دوسرا ذریعہ ایکسٹرنل (External) ہے۔یعنی ایسے مومن پیدا ہوتے رہیں گے جو دشمنوں کے اعتراضات کو رڈ کرتے رہیں گے۔گویا اللہ تعالیٰ بیرونی اور اندرونی دونوں ذرائع ނ آپ کی حفاظت فرمائے گا۔پھر فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ وہ کفار کو کامیابی کے مقام پر نہیں پہنچنے دیتا۔وہ کسی طرح بھی حملہ کریں نتیجہ یہی ہوگا کہ یا تو خدا تعالیٰ ان پر عذاب نازل کر کے انہیں تباہ کر دے گا یا مومنوں کو کھڑا کر دے گا جو اُن کے حملوں کا جواب دیں گے اور یا پھر وہ قرآن کریم میں پہلے سے ہی ایسا جواب رکھ دے گا جو دشمن کو جھوٹا ثابت کر دے گا۔بہر حال کوئی ذریعہ بھی ہو اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ آپ کی حفاظت فرمائے گا۔اب دیکھ لو خدا تعالیٰ نے اس قرآنی وعدہ کے مطابق کس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت فرمائی۔ابتدائی زمانہ میں جسمانی رنگ میں دشمن نے آپ پر بڑے بڑے حملے کیے اور متعدد طریق سے آپ کو نقصان پہنچانا چاہا مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہر طرح محفوظ رکھا۔مثلاً جب آپ مکہ سے ہجرت فرما کر مدینہ جانے لگے اُس وقت بھی آپ کی کے دروازہ پر کفار کے مختلف قبائل کے نو آدمی کھڑے تھے جو صرف اس ارادہ سے کھڑے تھے کہ آپ کو قتل کر دیں مگر اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھوں پر ایسا پردہ ڈالا کہ وہ آہ کو دیکھ نہ سکے۔پھر جب آپ مکہ سے نکل کر غار ثور میں پہنچے تو دشمن آپ کا پیچھا کرتا ہوا وہاں تک پہنچا۔حضرت ابوبکر گھبرا گئے کہ کہیں دشمن آپ کو گزند پہنچانے میں کامیاب نہ ہو جائے۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر کی گھبراہٹ کو محسوس کرتے ہوئے فرمایا ابوبکر ! تم کیوں گھبراتے ہو؟ حضرت ابو بکر نے فرمایا يَا رَسُولَ اللہ ! میں اس لیے نہیں گھبراتا کہ میں مارا جاؤں گا کیونکہ میں مارا گیا تو کیا ہو گا۔میں تو ایک معمولی انسان ہوں۔میں تو صرف آپ کی وجہ سے گھبراتا ہوں۔اگر آپ کو خدا نخواستہ کوئی گزند پہنچی تو اسلام کو نقصان پہنچے گا۔نے فرمایا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ابوبكرا غم نہ کرو اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔