خطبات محمود (جلد 36) — Page 284
$1955 284 37 خطبات محمود جلد نمبر 36 الله اللہ تعالی محمد رسول اللہ کے طفیل نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ على قلبك والا نظارہ دکھا دے تاکہ کسی قسم کا تر در باقی نہ رہے اور دل کو کامل سکون اور اطمینان حاصل ہو ,, (فرموده 16 دسمبر 1955ء بمقام ربوہ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔دو تین دن سے میری طبیعت پھر کچھ خراب رہنے لگ گئی ہے۔اس سے پہلے کئی دفعہ دن میں ایسا وقت بھی آتا تھا جب دماغ بالکل صاف ہوتا تھا، پریشانی اور گھبراہٹ میں بھی کمی ہوتی تھی۔بعض اوقات خصوصاً مغرب کے بعد میں محسوس کرتا تھا کہ اس وقت طبیعت بالکل ٹھیک ہے مگر اب دو تین دن سے پھر دماغ پر بوجھ رہنے لگ گیا ہے۔اسی طرح حافظہ کی خرابی میں کسی قدر اصلاح ہوگئی تھی مگر اب پھر یہ خرابی پیدا ہو گئی ہے۔بھوک بالکل بند ہے۔پہلے یہ حالت تھی کہ میں صبح کا ناشتہ کر ہی نہیں سکتا تھا حالانکہ ساری رات سونے کے بعد چاہیے تو یہ تھا کہ ناشتہ کے لیے بھوک محسوس ہو مگر میں ناشتہ بالکل نہیں کر سکتا تھا۔بعض دفعہ ایسا ہوتا تھا کہ ایک بسکٹ ہاتھ میں لے کر ٹہلنا شروع کر دیا اور آہستہ آہستہ کر کے وہ کھالیا۔اتنے میں چائے کی پیالی ٹھنڈی ہوگئی اور وہ