خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 215

$1955 215 خطبات محمود جلد نمبر 36 رحمت والی بارشیں بنائے۔بارش رحمت والی بھی ہوتی ہے اور عذاب والی بھی تم دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ بارش کو رحمت والی بارش بنائے اور لوگوں کے دلوں کی رگر ہیں کھول دے۔سب سے زیادہ وہ خود تمہارے دلوں کی گر ہوں کو کھولے تا کہ تم ایک ایک ہزار بلکہ ایک ایک لاکھ افراد کو احمدیت کی طرف لاؤ۔تم صرف ایک احمدی بنالینے پر خوش نہ ہو جاؤ بلکہ اگر تم ایک احمدی بناؤ تو تم استغفار کرو کہ یہ میرے کسی گناہ کی وجہ سے ہوا ہے، مجھے تو سینکڑوں اور ہزاروں افراد کو احمدی بنانا چاہیے تھا۔اس کے بعد میں جماعت کو پھر تحریک جدید کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔میں نے پچھلے خطبہ میں ایک نئے مشن کے لیے چندہ کی تحریک کی تھی۔مگر ابھی تک صرف امریکہ والوں کی طرف سے جواب آیا ہے کہ ہم نئے مشن کے لیے اپنے حصہ کا تین ہزار روپیہ جلد پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔اسی طرح لجنہ اماءاللہ نے بھی کہا ہے کہ ہم اپنے حصہ کا روپیہ ادا کر دیں گی۔ان دو کے علاوہ کی اور کسی کی طرف سے مجھے جواب موصول نہیں ہوا۔پھر میں نے تحریک جدید کے متعلق کہا تھا کہ اب نئے سال کی تحریک کے لئے کسی لمبے خطبہ کی ضرورت نہیں۔میں بیماری کی وجہ سے لمبا خطبہ نہیں دے سکتا۔اس لیے جماعت کے دوست نومبر کے آخر تک کہ جن دنوں میں میں نئے سال کی تحریک کیا کرتا تھا انتظار نہ کریں بلکہ آج سے ہی اپنے وعدے لکھوانا شروع کر دیں۔میرا یہ خطبہ الفضل میں شائع ہو چکا ہے۔لیکن اس لیے کہ دوستوں کو غلط فہمی نہ ہو میں اس امر کی وضاحت کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں نے یہ تحریک نہیں کی کہ اس سال ہر شخص لا ز ما ڈیوڑھا چندہ ادا کرے۔جو شخص ایک روپیہ بھی ادا نہیں کر سکتا میں اُسے ڈیڑھ روپیہ دینے کی تحریک کیسے کر سکتا ہوں۔میں جو کچھ کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے پچھلے سال مثلاً ایک سو روپیہ چندہ دیا تھا لیکن وہ اس سال 80 روپے دے سکتا ہے تو وہ بے شک 80 روپے ہی ادا کرے۔ہم اُس پر ایسا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے جس کو وہ برداشت نہ کر سکے۔لیکن اُس کا کوئی نہ کوئی دوست تو ہوگا ، کوئی نہ کوئی رشتہ دار یا ملنے جلنے والا تو ہوگا۔اور اگر وہ مومن ہے تو اُس کا اپنے دوست یا رشتہ دار بر ضرور نیک اثر بھی ہوگا۔وہ اُس دوست یا رشتہ دار کو تحریک جدید میں شامل کرے۔اگر وہ خود سو روپیہ کی بجائے 80 روپے ادا کرتا ہے تو 70 روپے کا وعدہ اُس سے لکھوا دے۔اس طرح یہ رقم