خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 214

$1955 214 خطبات محمود جلد نمبر 36 تم دعائیں کرو کہ اے خدا ! ہم تیری قدرتوں کو مانتے ہیں اور اُن پر یقین رکھتے ہیں لیکن تو عذابوں کے ذریعہ نہیں بلکہ اپنی رحمت کے ذریعہ اپنا چہرہ دکھا۔بجائے اِس کے کہ تو ہمیں گناہ کرنے دے اور پھر پکڑے، تجھے یہ بھی طاقت حاصل ہے کہ تو ہمیں گناہ کرنے ہی نہ دے اور سارے ملک پر اپنے فضلوں کی بارش نازل کرے۔کل میں نے ایک رؤیا دیکھا ہے جس کا میں اس وقت ذکر کر دینا چاہتا ہوں۔اُس دن ایک عزیز کی طرف سے مجھے ایک پیغام آیا تھا جس کی وجہ سے مجھے خیال آتا ہے کہ کہیں اُسی سے مجھے یہ رویا نہ ہوا ہو۔ویسے عام طور پر مجھے کسی خیال کے اثر کے نیچے رویا نہیں ہوتا بلکہ بعض دفعہ تو میں کسی امر کے متعلق کئی کئی دن تک سوچتا رہتا ہوں اور پھر بھی مجھے کوئی رؤیا دکھائی نہیں دیتا۔بہر حال اُس دن ہماری ایک عزیز عورت ہمارے گھر آئیں اور انہوں نے کہا کہ مجھے فلاں عزیز نے آپ کو یہ پیغام پہنچانے کے لیے بھیجا ہے کہ آپ حقہ پیا کریں۔اس سے آپ کو آرام آجائے گا۔ہم اس پر ہنس پڑے کہ وہ خود کھنہ پیتا ہوگا تبھی اُسے یہ خیال آیا ہے۔مجھے شبہ ہے کہ یہ رویا اس کے اثر کے نتیجہ میں نہ ہو۔بہر حال میں نے رویا میں دیکھا کہ دو سگریٹ میرے ہاتھ میں ہیں۔بعض غیر احمدی دوست بھی جب ملنے کے لیے آتے ہیں اور وہ سگریٹ پیتے ہیں تو جس طرح وہ سگریٹ کو ہلاتے ہیں تو وہ انگلیوں میں آجاتا ہے اُسی طرح اُن دونوں سگرٹوں میں سے ایک سگریٹ کو میں نے انگلیوں میں لے لیا اور اُسے دیا سلائی لگا کر کش لگایا اور اس کی ہوا باہر نکال دی۔دوسرے سگریٹ کے متعلق مجھے معلوم نہیں کہ میں نے اُسے جلایا ہے یا نہیں جلایا۔خواب میں عام طور پر تمبا کو یا حقہ دیکھنا بُراسمجھا جاتا ہے۔لیکن چونکہ رویا میں میں نے سگریٹ پیا نہیں بلکہ صرف سُلگایا ہے اور پھر ایک کش لگا کر اُس کی ہوا باہر نکال دی ہے اس لیے امید ہے کہ اگر کوئی فکر والی بات بھی ہوئی تو اللہ تعالیٰ اُسے دور فرمادے گا۔کیونکہ ہوا کا باہر نکال دینا بتا تا ہے کہ غم اور تشویش والی چیز کو میں نے تلف کر دیا ہے۔پس اگر کوئی فکر والی بات بھی ہے تو اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ اپنے فضل سے اُس کو دور فرما دے گا۔بہر حال دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کے لوگوں پر رحم فرمائے اور وہ بارشوں کو