خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 268 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 268

$1954 268 خطبات محمود اب مسجد والے تو اُس کے ہم مذہب تھے لیکن سڑک پر چلنے والے اس کے وطنی بھی ہو سکتے ہیں اور غیر وطنی بھی ہو سکتے ہیں، مسافر اور سیاح بھی ہو سکتے ہیں۔پس اس حکم کے ذریعہ آپ کی نے تمام بنی نوع انسان تک اپنی ہمدردی کے دامن کو وسیع کرنے کا حکم دیا۔پھر جیسا کہ میں سمجھتا ہوں ایک قرآنی آیت سے بھی یہ استدلال ہوسکتا ہے کہ اُن لوگوں سے بھی انسانی ہمدردی کا سلوک کرنا چاہیے جن سے عام حالات میں کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اور وہ آیت یہ ہے وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ 5 اب تک اس آیت کے جو معنے کیے جاتے ہیں وہ یہ ہیں کہ انسانی اموال میں اُن لوگوں کا بھی حق ہے جو زبان سے مانگ لیتے ہیں اور اُن کا بھی حق ہے جو زبان سے مانگتے نہیں۔اور یا یہ معنے کیے جاتے ہیں کہ ان کے اموال میں انسان کا بھی حق ہے جو اپنی ضرورت خود بیان کر لیتا ہے اور جانور کا بھی حق ہے جو اپنی ضرورت خود بیان نہیں کر سکتا۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ گو اس کے یہ معنے بھی درست ہیں جو اب تک کیے جاتے ہیں لیکن محروم میں غیر ممالک کے رہنے والے اور غیر اقوام بھی شامل ہیں جن تک انسان کی عام حالات میں پہنچ نہیں ہوتی۔مثلاً ہم یہاں بیٹھے ہیں۔انفرادی لحاظ سے ہم جاپانیوں کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ہاں! قومی طور پر ہم چندہ کر کے جاپانیوں کی مدد کریں تو وہ ہمارے اموال میں حصہ دار بن جاتے ہیں۔پس اس لفظ میں وہ انسانی ہمدردی بھی شامل ہے جو عام حالات میں انسان کی طاقت سے باہر ہوتی ہے۔عرب، مصر، ایران، افغانستان، چین، جاپان، یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ، ارجنٹائن، چلی ، کینیڈا، برازیل، فرانس، جرمنی ، سپین، اٹلی اور سوئٹزر لینڈ وغیرہ ممالک میں جو لوگ آباد ہیں اُن سے ہمدردی کرنے کے ذرائع ہمارے پاس موجود نہیں۔لیکن اگر ہم ایسے مواقع پر جب ساری قوم پر کوئی کی مصیبت آ جایا کرتی ہے اُن کی مدد کریں تو اس طرح وہ بھی ہمارے اموال میں حصہ دار بن جاتے ہیں۔یورپین لوگوں نے اس بات کو مدنظر رکھا ہے اور انہوں نے ریڈ کر اس قسم کی سوسائٹیاں بنائی ہیں۔وہ آہستہ آہستہ چندہ کرتے رہتے ہیں اور ڈاکٹر اور نرسیں وغیرہ ملازم رکھ لیتے ہیں۔اور جب کسی قوم پر کوئی بڑی مصیبت آ جائے تو اُس کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔اس طرح وہ اس آیت کے مفہوم کے مطابق عمل کرتے ہیں کہ وَفِي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ