خطبات محمود (جلد 34) — Page 375
$1953 375 خطبات محمود 5۔عائشہ بی بی صاحبہ اہلیہ ہدایت اللہ صاحب ما نسرکیمپ ضلع کیمبل پور - 19 اکتو بر کو فوت ہوگئیں ہیں۔ان کی انتہائی خواہش تھی کہ جنازہ میں پڑھاؤں۔6 - سلطان محمد صاحب رحیم یار خاں ریاست بہاولپور سے اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کے والد چودھری حکیم فتح محمد صاحب فوت ہو گئے ہیں۔نماز جنازہ پڑھائی جائے۔7۔ماسٹر فقیر اللہ صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کے بھانجے محمد عبد اللہ خاں صاحب فوت ہو گئے ہیں۔گاؤں میں کوئی احمدی نہیں تھا۔اس لیے نماز جنازہ میں کوئی احمدی شامل نہ ہوا۔“ غیر مطبوعہ مواد از خلافت لائبریری ربوہ) 1 ٹیونیشیا (TUNISIA) جمہوریہ تیونس۔شمالی افریقہ اور بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ملک ہے۔اس کی سرحدیں مغرب میں الجزائر اور جنوب مشرق میں لیبیا سے ملتی ہیں۔ملک کا چالیس فیصد حصہ صحرائے اعظم پر مشتمل ہے۔( وکی پیڈیا آزاد دائرۃ المعارف زیر لفظ Tunisia) : صحیح مسلم کتاب الجنائز بابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى الجَنَازَةِ و اتباعها -