خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 296 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 296

$1953 296 خطبات محمود ملک میں موجود تھے لیکن بد قسمتی سے جس طرح ہم نے دین کو ضائع کر دیا ہے۔اسی طرح فنون کو ی بھی ضائع کر دیا ہے۔اب یا تو وہ فنون بالکل مٹ گئے ہیں اور اگر باقی رہ گئے ہیں تو اُن کے عملی حصے باقی رہ گئے ہیں۔اور بوجہ اس کے کہ اُن کی بیک گراؤنڈ (BACKGROUND) یا علمی بنیا د اچھی نہیں ان کی قدر گر گئی ہے۔اب جو باتیں ایک انجینئر کہتا ہے وہی باتیں ایک معمار کہتا ہے۔لیکن جب فن کے متعلق کوئی بات ہوتی ہے تو انجینئر آگے آجاتے ہیں اور معمار پیچھے بیٹھے رہتے ہیں اس لیے ان لوگوں کا اعتبار مٹ گیا ہے۔جس وقت وہ حجراح میرے پاس آئے تو لازماً میرے دل میں بھی شبہ پیدا ہوا۔لیکن چونکہ لا ہور جانے میں مشکلات تھیں۔اس لیے میں نے خیال کیا چلو ان سے علاج کرالو۔چنانچہ انہوں نے مجھے بعض تدابیر بتائیں۔سو وہ تدابیر میں نے کر لیں۔حقیقت یہ ہے کہ مجھے یقین نہیں تھا تے کہ وہ اس کا علاج کر سکیں گے۔میں سمجھتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے لا ہور نہ جانے کے سامان پیدا ن کر دئیے ہیں۔اگر میں یہیں علاج کرالوں تو میری گھبراہٹ دور ہو جائے گی۔چنانچہ میں نے کل اُس جراح کو بلایا۔میں نے ہدایت دی کہ ڈاکٹر منور احمد کو بھی بلا لیا جائے۔چنانچہ انہیں بھی بلا لیا گیا۔میں نے کہا ناخن کاٹنے سے شدید درد ہو گی۔کیا اُسے روکنے کی بھی کوئی تجویز کر لی ہے؟ جراح نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔میں آرام سے ناخن کاٹ دوں گا، کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔میں نے کہا آپ نے پانی کی پٹی کیوں کروائی ہے؟ انہوں نے کہا پانی کی پٹی سے گوشت الگ ہو جاتا ہے ہے۔ڈاکٹر منور احمد نے کہا جہاں تک ناخن ہے بس اُس قدر کاٹا جائے۔جراح نے کہا اُس قدر ناخن کاٹنے سے فائدہ نہیں ہوگا۔لیکن ڈاکٹر منور احمد نے کہا اس سے زیادہ نہ کاٹیں۔چنانچہ اُس نے آدھا ناخن کا ٹا اور وہ ناخن اس طرح کٹ گیا جیسے روئی کائی جاتی ہے۔اور میری طبیعت پر یہ اثر پڑا کہ جراح کو یہ فن آتا ہے۔ناخن کے کٹ جانے سے زخم ننگا ہو گیا اور معلوم ہوا کہ زخم ابھی آگے جاتا ہے۔چنانچہ جراح نے اور ناخن کاٹنا چاہا۔لیکن میاں منور احمد نے مزید ناخن کاٹنے کی تی اجازت نہ دی اور کہا مزید ناخن کاٹنے سے تکلیف ہوگی۔جراح نے کہا ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔مجھے تو اب تسلی ہو چکی تھی اس لیے میں نے ناخن کے اگلے حصہ کو کاٹنے کی بھی اجازت دے دی۔چنانچہ اُس۔بقیہ حصہ بھی اس طرح کا ٹاکہ مجھے کوئی تکلیف نہ ہوئی۔بعد میں ضرور تکلیف ہوئی۔کیونکہ ناخن کا ایک