خطبات محمود (جلد 33) — Page 224
1952 224 (26 خطبات محمود 1 قرآن مجید، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کی رو سےحکومت وقت کی اطاعت فرض ہے 2 خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ہمیں نام اور مقام چھوڑنے پڑے تو ہم چھوڑ دیں گے لیکن اپنا کام کر کے چھوڑیں گے۔(فرمودہ 25 جولائی 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ احباب کو معلوم ہے مختلف شہروں میں ہماری جماعت کے خلاف سخت فتنے پیدا ہو رہے ہیں۔اگر چہ گورنمنٹ نے یہ اعلان کیا ہے کہ مجلس احرار کے لیڈروں نے اسے یقین دلا دیا ہے کہ انہوں نے فساد میں کوئی حصہ نہیں لیا اور یہ کہ وہ امن و قانون کو بحال رکھنے کے سلسلہ میں آئندہ بھی مسلم لیگ کی حکومت سے کامل تعاون کریں گے اور حکومت کو علماء کے اس وعدے پر یقین بھی آگیا ہے۔لیکن واقع یہ ہے کہ فتنہ ابھی تک جاری ہے اور بعض جگہوں میں اب نئے سرے سے فتنہ سر اٹھا رہا ہے۔بہر حال جو اطلاعات ہمیں خود احراری کارکنوں ہی سے پہنچی ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ اندرونِ خانہ کچھ اور باتیں ہوئی ہیں گو بہر حال احرار ظاہری طور پر ایک لکی وعدہ دے کر اپنے مستقبل کو صدمہ پہنچا چکے ہیں۔پس میں سمجھتا ہوں کہ دوستوں کو ابھی دعاؤں پر زور دیتے چلے جانا چاہیے تا کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کی مشکلات کو دور کرے اور اس فتنہ