خطبات محمود (جلد 33) — Page 225
1952 225 خطبات محمود سے اسے محفوظ رکھے۔مومن جماعت کا اگر کوئی والی وارث ہے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔رسول کریم کی صلی اللہ علیہ وسلم نے سوتے وقت جو دعا سکھائی ہے اُس کا ایک حصہ یہ ہے کہ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْک - 1 اس میں یہی مضمون بیان کیا گیا ہے یعنی اے اللہ ! جس طرح خیر تیری طرف سے آتی ہے اسی طرح تو ہی شریر لوگوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ تیرے بندوں کے خلاف اپنی من مانی کا رروائیاں کریں۔پس اُن سے اگر کوئی پناہ کا ذریعہ ہے تو وہ بھی تو ہی ہے۔پس ہم تیری طرف ہی رجوع کرتے ہیں۔اس کے علاوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور بھی کی مختلف دعا ئیں سکھائی ہیں۔مثلاً آپ نے یہ دعا سکھائی ہے۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَ نَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا وَ انْصُرُنَا وَارْحَمْنَا۔3 یا آپ کا الہام ہے۔يَا حَفِيظٌ يَا عَزِيزُ يَا رَفِيقُ۔4 یہ سب دعا ئیں ردِ بلا کے لئے ہیں۔اسی طرح قرآن کریم اور احادیث کی اور بہت سی لکی دعائیں ہیں جو خاص طور پر ان دنوں میں کرنی چاہئیں۔مجھے افسوس ہے کہ اس فتنہ میں چند ا حمد یوں نے کمزوریاں دکھائی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اکثر اعلانات جو کئے گئے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔لیکن پانچ سات جگہوں پر بعض احمد یوں نے کمزوری بھی دکھائی ہے اور انہوں نے احمدیت سے انکار کر دیا ہے۔گو لفظ مرزائی کا استعمال کر کے اپنے دل کو خوش بھی کر لیا ہے بعد میں اگر چہ انہوں نے منفی پیغام بھجوایا ہے کہ ہم احمدی ہی ہیں۔لیکن دشمن سے ڈر کر انہوں نے کمزوری ضرور دکھائی۔جماعت کا اگر ایک آدمی بھی کمزوری کی دکھائے تب بھی جماعت کے لئے یہ ڈر کا مقام ہے اسی لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ دعا سکھائی ہے که رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتُ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ } الكَفِرِينَ - 5 ہر کمزوری گناہوں اور غلطیوں کے نتیجہ میں ہوتی ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ حکم دیا ہے کہ تم یہ دعا مانگو کہ اے اللہ ! تو و ہمارے گناہ معاف کر دے۔اسی طرح تو اس اسراف کو بھی بخش دے جو ہم نے کیا۔وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا اور ہمیں ثابت قدم رکھ۔کی