خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 160

1952 160 خطبات محمود سرگودھا شہر اور سرگودھا ضلع کی چار پانچ اور جماعتوں نے سو فیصدی چندہ ادا کر دیا ہے۔اب یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ ربوہ کو کہا جائے کہ تم سرگودھا، خوشاب یا کسی اور گاؤں کے پیچھے چلو اور اُس سے نمونہ حاصل کرو۔ہاں یہ کہنا درست ہے کہ اے لوگو! تم ربوہ کے پیچھے چلو۔اگر تم سو فیصدی چندہ ادا نہیں کرتے تو یہ بات دوسری جماعتوں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوگی۔پس تم دوسری جماعتوں کے سامنے اپنا نمونہ پیش کرو۔اور زیادہ سے زیادہ کام کرو تا تبلیغ کے کام کو وسیع کیا جائے اور لٹریچر کی اشاعت کو زیادہ کیا جائے۔اگر تم غفلت سے کام لیتے ہو تو دوسرے لوگ بھی غافل ہو جائیں گے اور اس طرح تم اپنا کام وسیع نہیں کر سکو گے۔دشمن شرارتوں میں بڑھتا جائے گا اور اس کا علاج تمہاری طاقت سے باہر ہو جائے گا۔“ ( الفضل 12 جون 1952ء)