خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 159 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 159

1952 159 خطبات محمود ہیں اور میں کہہ دیتا ہوں یہ بات غلط ہے۔اصل خط میں یہ بات نہیں۔اور جب وہ خط لایا جاتا ہے ہے تو وہ واقعی غلط خلاصہ ہوتا ہے۔میرے ساتھ کام کرنے والے جانتے ہیں کہ جو واقعات سے تعلق رکھنے والا امر ہو۔اُس کے متعلق خدا تعالیٰ نے مجھے غیر معمولی حافظہ دیا ہے ورنہ دوسری ج باتوں میں میرا حافظہ کمزور ہے۔ممکن ہے کہ ایک دن مجھے ذھول ہو جائے لیکن وہ بات میرے ج دماغ کی لائبریری میں محفوظ رہتی ہے اور وہ پھر باہر نکال دیتی ہے اور دو چار دن کے بعد مجھے وہ بات یاد آ جاتی ہے۔غرض یہ ایک ضروری امر ہے کہ ربوہ کے کارکنوں کی اصلاح ہو جائے۔یہ اگر درست ہو جائیں تو اس کا اثر دوسری جماعتوں پر بھی پڑے گا۔میرا اپنا اندازہ ہے کہ ربوہ کی جماعت کا ایک لاکھ چندہ ہونا چاہیے۔شاید تمہاری نظر میں یہ عجیب بات ہو۔لیکن در حقیقت یہ عجیب بات نہیں ساٹھ ہزار روپے کابل صدر انجمن احمدیہ کا ہوتا ہے اور سولہ ہزار کے قریب تحریک جدید کا بل ہوتا ہے اور آٹھ ہزار روپیہ کا مشترک بن کر آتا ہے۔کارکنوں کے چندہ کی کٹوتی بلوں میں ہوتی ہے۔اسی کی طرح 80 ہزار روپیہ چندہ آجاتا ہے۔باقی جو آزا د لوگ ہیں ، تاجر ہیں، پیشہ ور ہیں ، ہمیں ہزار کے قریب ان کا چندہ ہونا چاہیے۔اس سے کم نہیں زیادہ ہونا چاہیے۔گویا صرف ربوہ کا چندہ ایک لاکھ روپیہ سے کم نہیں ہونا چاہیے۔لیکن اس طرف توجہ نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے اس میں کمی آجاتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کا سالانہ بجٹ 20، 30 لاکھ روپیہ سے کم نہیں ہونا چ چاہیے اور ادھر تحریک جدید کا سالانہ بجٹ چھ لاکھ روپیہ سے کم نہیں ہونا چاہیے۔لیکن یہ بجٹ بھی بہت کم ہے اور وہ بجٹ بھی بہت کم ہے۔تحریک جدید کے دونوں دفتروں کے چندے ملا کر چار لاکھ سالانہ ہوتا ہے اور صد را منجمن احمدیہ کا دس گیارہ لاکھ روپیہ کا بجٹ ہے۔بیرونی جماعتوں کا چندہ اس کے علاوہ ہے۔ربوہ کے کارکنوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔مرکز میں جب کوئی عہد یدار مقرر ہوتا ہے ہے تو اُس کے لئے یہ بات ابتلاء کا موجب بھی ہوتی ہے۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے محاسبہ میں آ جاتا ہی ہے۔مرکز میں عہد یدار مقرر ہونا آسان امر نہیں۔مرکز میں جو عہد یدار مقرر ہوتا ہے اُس پر زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے۔جب تک مرکز کے عہد یدار اپنا نمونہ پیش نہ کریں لوگ ٹھوکر کھا جاتے ہیں۔کی وہ مرکز کی مثال پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔تم لوگوں نے سو فیصدی چندہ ادا نہیں کیا لیکن