خطبات محمود (جلد 33) — Page 161
1952 161 (18) خطبات محمود خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں فرموده 30 مئی 1952ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ مہینہ رمضان کا ہے اور آج اس پر پانچواں دن گزر رہا ہے۔چونکہ گزشتہ مہینہ میں دن کا ہو اتھا اس لئے اگر رؤیتِ ہلال میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تو پھر یہ رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہوگا۔کیونکہ میں تھیں دن کے دو مہینے جمع نہیں ہوا کرتے۔پس آج کے بعد رمضان کے 24 دن رہ گئے ہیں اور آج پہلا جمعہ رمضان کا ہے۔جمعہ اور رمضان کو آپس میں ایک مشابہت حاصل ہے اور وہ یہ کہ جمعہ بھی قبولیت دعا کا دن کی ہے اور رمضان بھی قبولیت دعا کا مہینہ ہے۔جمعہ کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نماز کے لئے مسجد میں آجائے اور خاموش بیٹھ کر ذکر الہی میں لگا رہے، امام کا انتظار کرے اور بعد میں اطمینان کے ساتھ خطبہ سنے اور نماز باجماعت میں شامل ہو تو اس کے لئے خاص طور پر خدا تعالیٰ کی برکات نازل ہوتی ہیں 1 اور پھر ایک گھڑی جمعہ کے دن ایسی بھی کی آتی ہے کہ جس میں انسان جو دعا بھی کرے قبول ہو جاتی ہے۔2ے قانونِ الہی کے ماتحت اس حدیث کی یہ تعبیر تو ضرور کرنی پڑے گی کہ وہی دعائیں قبول ہوتی ہیں جو سنت اللہ اور قانونِ الہی کے مطابق ہوں۔لیکن جہاں یہ بہت بڑی نعمت ہے وہاں یہ آسان امر بھی نہیں۔جمعہ کا وقت قریباً