خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 158

1952 158 خطبات محمود اس قسم کا نقشہ آنا چاہیے۔اس کے بعد تین ہفتے گزر گئے ہیں وہ نقشہ دوبارہ پیش نہیں کیا گیا۔مجھے پریذیڈنٹ صاحب نے یہ سمجھ لیا کہ یہ نقشہ بنا کر میں نے اپنی زندگی کا مقصد پورا کر لیا ہے۔اگر وہ حج کام کر رہے ہیں تو ایسے کام کے لئے تین ہفتہ کی دیر معقول نہیں۔تین چار دن کی مہلت کافی تھی۔اور کی اگر وہ تین چار دن میں وہ کام نہیں کر سکتے تھے تو انہیں ساتھ ساتھ رپورٹ کرتے رہنا چاہیے تھا۔اگر وہ رپورٹ پیش کرتے رہتے تو اس کے معنی تھے کہ کوئی روک پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ کام پورا نہیں کر سکے۔ویسے وہ کام کر رہے ہیں لیکن دیر کرنا اور پھر اس کی رپورٹ نہ کرنا افسوسناک امر ہے۔میں جب سے خلیفہ ہوا ہوں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ دیر کا ہونا بُری کی بات نہیں ، بعض دفعہ مجبوری ہوتی ہے۔لیکن اگر تین چار دن سے زیادہ دیر لگتی ہے تو اس کی رپورٹ دیتے رہنا چاہیے۔اگر میں دریافت کروں کہ تم نے دیر کیوں لگا دی ہے؟ تو یہ جائز ، درست اور ضروری اثر مجھ پر پڑے گا کہ تم غافل ہو۔لیکن اگر تم رپورٹ کرتے رہو گے کہ فلاں کی وجہ سے دیر ہو رہی ہے تو میں سمجھوں گا کہ بعض مشکلات ہیں جن کی وجہ سے ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا۔گویا میرا پوچھنا تمہیں مجرم ثابت کرتا ہے لیکن تمہارا رپورٹ کرنا ایک حد تک یہ ثابت کرتا ہے کہ تم صحیح طور پر کام کر رہے ہو اور میرے لئے یہ موقع ہوگا کہ میں محنتی اور غیر محنتی میں فرق کر سکوں۔اگر تم رپورٹ نہیں کرتے تو اس کے لازمی معنی ہیں کہ تم اپنے کام کی طرف توجہ نہیں کرتے اور سمجھتے ہو کہ کام ہو گیا تو ہو گیا اور میں بھول جاؤں تو اچھی بات ہے۔امر مُشَارٌ إِلَيْهِ میں تین ہفتے ہو گئے۔ابھی تک رپورٹ نہیں آئی۔جس سے میں یہ سمجھنے پر مجبور ہوں کہ انہوں نے یہ خیال کیا کہ ان پر پہلی رپورٹ کا یہ اثر ہے کہ کام ہو گیا ہے ان کے پاس سینکڑوں کام ہیں وہ بھول گئے ہوں گے انہیں یاد کرانے کی کیا ضرورت ہے۔یہ طریق نہایت افسوسناک ہے۔میرا تجربہ ہے کہ میں کام کی بات نہیں بھولا کرتا۔اس لئے ان کا یہ ٹرک (Trick ) ان کے لئے فائدہ مند نہیں۔میرا حافظہ اپنی ذات میں کمزور ہے میں کوئی لمبی چیز یاد نہیں کر سکتا۔میں نے کئی شاعروں کے شعر پڑھے ہیں لیکن شاید مجھے چھے سات شعر یاد ہوں۔قرآن کریم ہزاروں دفعہ پڑھا ہے لیکن جب ضرورت پڑے مجھے آیت کا آدھا ٹکڑا یا درہتا ہے اور آدھا نہیں اور میں کسی حافظ سے پوچھتا ہوں بتائیے یہ آیت کیا ہے؟ لیکن واقعات میں نہیں بھولا کرتا۔میرے پاس ڈاک آتی ہے بعض اوقات پرائیوٹ سیکرٹری دس دس پندرہ پندرہ دن کے بعد بعض خطوط کا خلاصہ پیش کرتے ہی