خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 119

خطبات محمود 119 $1950 ثواب تو مہمان نوازی کا ہوگا اور ایک ثواب خواہش کے پورا نہ ہونے کا ہوگا۔حضرت معاویہ کے متعلق لکھا ہے کہ ایک دفعہ اُن کی صبح کی نماز جاتی رہی۔مؤذن نے اطلاع تو کی دی لیکن حضرت معاویہ کی وقت پر آنکھ نہ کھل سکی۔اِس کا آپ کو اتنا صدمہ ہوا کہ آپ سارا دن روتے رہے اور خدا تعالیٰ سے اس کی معافی مانگتے رہے۔دوسرے دن انہوں نے رویا میں دیکھا کہ ایک شخص انہیں جگا رہا ہے۔انہوں نے جگانے والے سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ اُس نے کہا میں شیطان ہوں۔حضرت معاویہؓ نے کہا شیطان کا کام تو نماز سے روکنا ہے اور تم کہہ رہے ہو کہ نماز پڑھو۔اس نے کی کہا ہوں تو میں شیطان اور میرا کام نماز سے روکنا ہی ہے مگر کل میں نے آپ کو نماز سے روکا تو اس کے نتیجہ میں آپ سارا دن روتے رہے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے کہا چونکہ ایک نماز کے جانے سے اسے اتنا صدمہ ہوا ہے اس لئے اسے پچاس گنا ثواب دے دیا جائے۔1 میری غرض تو آپ کو ثواب سے محروم رکھنا تھا لیکن یہاں بات الٹ گئی اور آپ کو ایک نماز کی بجائے پچاس نمازوں کا ثواب مل گیا۔اس لئے میں نے کہا انہیں جگادوں تا کہ ایک نماز کا ہی ثواب ملے پچاس نمازوں کا نہ ملے۔غرض جب کسی کام کا ارادہ نسخ ہو جاتا ہے تو اُس کا ثواب بھی ملتا ہے۔ایک تو خدمت کا اور ایک اس کا کہ جو خواہش تھی وہ پوری نہ ہوئی۔بہر حال بیدار قوموں کو ہمیشہ یہ یادرکھنا چاہیے کہ ایک حصہ کام کا ہمیشہ ضائع ہوتا رہتا ہے۔منافق لوگ اکثر مجھ پر اُس روپیہ کی وجہ سے جو بظاہر ضائع ہوتا معلوم ہوتا ہے اعتراض کیا کرتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہمارے زیادہ کام آتا ہے۔مثلاً ہم سمجھتے ہیں کہ کابل میں تبلیغ کا رستہ جلد کھلنے والا ہے۔اس پر ہم پانچ سات پٹھانوں کو بلا کر انہیں تعلیم دیتے ہیں اور بطور مبلغ نہیں تیار کرتے ہیں لیکن بعد میں وہ رستہ نہیں گھلتا۔منافق لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ روپیہ کیوں ضائع ہوا۔حالانکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ اگر رستہ کھل جاتا تو پھر ہم کیا کرتے ، وہاں تبلیغ کے لئے کہاں سے مبلغ لاتے۔غرض قوم کی تعمیر سے تعلق رکھنے والے جو کام ہوتے ہیں اُن پر منافق ہمیشہ اعتراض کرتے رہتے ہیں اور دوسرے نادان بھی یہ سمجھ لیتے ہیں کہ واقعی روپیہ ضائع ہورہا ہے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ قوم کے تعمیری کام وہی ہوتے ہیں جن پر ایک ظاہر بین کی نگاہ میں روپیہ ضائع ہورہا ہوتا ہے۔“ الفضل مورخہ 15 نومبر 1961ء) :1 مثنوی مولوی معنوی مولانا جلال الدین رومی دفتر دوم صفحه 63 تا 67 مطبع کانپور بیدار کردن ابلیس حضرت امیر المومنین معاویه۔۔۔66