خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 102 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 102

$1950 102 خطبات محمود اور دیکھو کہ وہاں کتنے ایسے آدمی ہیں جن کی حالت تم سے بھی زیادہ گری ہوئی ہے۔اگر احمدی ہونے کی وی وجہ سے ہی تمہاری حالت گری ہے تو تمہاری حالت سب سے زیادہ گری ہوئی ہونی چاہیے تھی۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمہاری حالت اپنے معیار کے لوگوں سے اچھی ہے۔یہ امر واقعہ ہے کہ احمدی چونکہ دلیل کی طرف جاتا ہے اس لئے لوگوں میں اس کا ادب بڑھ جاتا ہے۔اس طرح ہم رتبہ لوگوں میں بھی اس کی بات مانی جاتی ہے۔اس کی راہنمائی کو لوگ بہتر خیال کرتے ہیں لیکن وہ اپنی حالت کے خراب ہونے کا بہانہ بناتا رہتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض ایسے لوگ بھی ہیں جن کے ساتھ احمدیت کی وجہ سے یہ سلوک ہوا ہے۔مگر اس میں ان کی طرف سے بھی بعض کو تا ہیاں ہوتی ہیں۔ہم مشورہ دیتے ہیں مگر وہ نہیں مانتے۔ان میں یا تو عدم استقلال ہوتا ہے یا وہ می اپنے لئے وہ راستہ تجویز کرتے ہیں جس پر اور لوگ کھڑے ہوتے ہیں اور اصرار کرتے ہیں کہ ہم نے اسی رستہ سے داخل ہونا ہے۔حالانکہ اس کے علاوہ سینکڑوں اور رستے ہوتے ہیں جنہیں اختیار کر کے ترقی کی طرف قدم بڑھایا جاسکتا ہے۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ باوجود اس کے کہ تکلیف اٹھانے میں مومن اور کا فر برابر ہے تَرْجُونَ مِنَ اللهِ مَا لَا يَرْجُونَ تم خدا تعالیٰ سے اُس کے فضل کی امید رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھتا۔کا فرجب مرنے لگتا ہے تو سمجھتا ہے اگلے جہان میں کوئی ٹھکانا نہیں۔لیکن جب مومن مرتا ہے تو کہتا ہے میں اپنے اصل ٹھکانے کو چلا ہوں۔حضرت علی کے پاس ایک دہر یہ آیا اور ہستی باری تعالیٰ کے متعلق آپ کی اُس سے بحث ہو گئی۔حضرت علی نے متعدد دلائل دیئے پھر فرمایا ہم نے بحث کی ہے اور دونوں نے اپنے اپنے عقیدہ کے حق میں متعدد دلائل دیئے ہیں لیکن آؤ ہم عقلی طور پر یہ دیکھیں کہ ہم دونوں میں کتنا فرق ہے۔فرض کرو ہم دونوں فلسفی ہیں۔فلسفہ کا اصول ہے کہ کسی چیز پر غور کرتے ہوئے اُس کے اثبات اور نفی کے دونوں دروازے کھلے رکھتے ہیں۔مثلاً وہ کہیں گے خدا ہے تو ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیں گے کہ شاید خدا نہ ہو۔آپ کی یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ہستی موجود نہیں اور میں خدا تعالیٰ کے وجود پر ایمان رکھتا ہوں۔ہم تو دونوں مرتے ہیں تو موت کے بعد کس کا حال اچھا رہے گا؟ اگر خدا تعالیٰ نہیں جیسا کہ تم کہتے ہو تو مر نے کے بعد تمہیں کچھ ملنے کا نہیں۔اور اگر خدا ہے تو پھر تمہیں جو تیاں پڑیں گی۔لیکن میں کہتا ہوں خدا ہے