خطبات محمود (جلد 30) — Page 413
* 1949 413 خطبات محمود لوگ مہمان ہیں۔ہمیں اپنی ذمہ داریاں اور فرائض دوسروں کی نسبت زیادہ اچھی طرح سمجھنے چاہیں۔ہم میں اتنی توفیق تو نہیں کہ ہم آنے والوں کا سب بوجھ اُٹھا سکیں لیکن کم از کم ہمیں یہ تو کوشش کرنی چاہیے کہ ہم باہر سے آنے والوں کا بوجھ دوسروں سے زیادہ اُٹھا ئیں۔مگر حقیقت یہ ہے کہ ہمارا بوجھ لی دوسروں سے بہت کم ہوتا ہے۔اس لیے کہ جلسہ سالانہ کے دنوں میں مقامی جماعت کا نوے فیصدی کی حصہ کھانا لنگر سے کھاتا ہے کیونکہ وہ سارا دن لنگر یا مہمان خانہ میں رہتا ہے اسے گھر جانے کا موقع ہی ہے نہیں ملتا۔گو یا مرکزی لوگ اگر گندم کی کچھ مقدار بطور چندہ دے دیتے ہیں تو وہ اسے دوسری شکل میں ہے یعنی کھانے کی صورت میں واپس لے لیتے ہیں۔اس موقع پر شاید تم میں سے بعض لوگ یہ کہیں اور شاید زمینداروں میں سے بھی بعض کہیں کہ اور لوگوں نے بھی چندہ دیا اور ہم نے بھی چندہ دیا۔پھر کیا وجہ ہے کہ ہم سے دوسروں سے زیادہ کسی قسم کا مطالبہ کیا جائے؟ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مرکزی لوگ کہیں کہ اگر ہم جلسہ کے دنوں میں کھانا لنگر سے کھاتے ہیں تو ہم کام بھی کرتے ہیں۔جہاں تک منطق کا سوال ہے میں ان کی دلیل تسلیم کرنے کو تیار ہوں مگر تم جانتے ہو کہ قانونِ شریعت اور قانونِ قدرت میں منطق کا کوئی دخل نہیں۔ایک مُلاں جو اسی قسم کی منطق کا قائل تھا اپنے خاندان کو لے کر کسی رشتہ دار کو ملنے کے لیے لیے جا رہا تھا۔رستہ میں ایک دریا پڑتا تھا۔وہ دریا چھوٹا سا تھا۔انداز ا کوئی چالیس پچاس گز چوڑا ہو گا لیکن دریا دریا ہی ہوتے ہیں۔نالوں کے پاس کسی وقت بالکل نیچے کو چلے جاتے ہیں اور کسی وقت او پر کو آجاتے ہیں۔کشمیر سے آتا ہوا ایک دفعہ میں خود ایک دریا میں سے گزرا ہوں جس کی چوڑائی کوئی تھی چالیس پچاس گز ہو گی۔ہمارے آنے سے کچھ دیر پہلے ایک انگریز اپنے بیوی بچوں سمیت جو گاڑی میں سوار تھے دریا میں گیا تھا۔اُس دریا کو پار کرنے کے لیے ٹانگا کے ساتھ تین چار مقامی آدمی پیدل جاتے تھے۔ان کے پاؤں گڑ جاتے تھے اور اس طرح وہ گاڑی یا ٹانگا کے ساتھ دوسرے کنارے پر لے جاتے تھے ورنہ ایسے دریاؤں کو پار کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اس نے یہ نہ دیکھا کہ قانونِ قدرت کیا ہے اُس نے دنیاوی حساب لگایا۔اس نے سوٹی نکالی اور کنارے سے ایک گز آگے پانی میں رکھی۔پھر اندازہ کیا کہ ایک گز کے بعد پانی مثلاً ایک انچ گہرا ہے تو چالیس گز کے بعد پانی کتنا گہرا ہوگا۔اس نے مثلاً یہ اندازہ لگایا کہ اگر ایک گز پر پانی ایک انچ گہرا ہے تو چالیس گز پر چالیس انچ گہرا ہوگا۔