خطبات محمود (جلد 30) — Page 411
* 1949 411 42 خطبات محمود شریعت کی بنیاد محض عقل پر نہیں بلکہ اس کی بنیا دا خلاق، قربانی اور محبت پر ہے (فرمودہ 9 دسمبر 1949ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں نے گزشتہ ہفتہ یعنی پچھلے جمعہ کے خطبہ میں عورتوں کے نماز کے حصہ کے متعلق ناظر تعلیم کو توجہ دلائی تھی۔سوشکر ہے کہ انہوں نے توجہ کر کے پہلے سے کچھ زیادہ انتظام کر دیا ہے۔آج عورتوں کی پیٹھوں کی طرف قنات بھی لگی ہوئی ہے اور مسجد میں توسیع بھی کر دی گئی ہے تا زیادہ عورتیں نماز پڑھ سکیں۔اور اللہ تعالیٰ کی مشیت ہوئی اور اس کا فضل شامل حال ہوا تو اِنْشَاءَ اللہ چھوٹی مسجد یعنی وہ مسجد جو مسجد مبارک کی قائمقام ہوگی جلد تیار ہو جائے گی اور پھر جمعہ کی نماز وہاں ہونے لگ جائے گی۔اور خدا کے فضل اور اس کی امداد کے ساتھ کچھ بعید نہیں کہ اگلے سال جامع مسجد بھی تیار ہو جائے۔میں نے پچھلے ہفتہ سے کچھ دن پہلے زمیندارہ جماعتوں کو ایک تحریک بھجوائی تھی کہ وہ اپنی گندم کی فصل کاشتہ پر ایک نہایت قلیل مقدار میں گندم جلسہ سالانہ کے اخراجات میں بطور امداد دیں۔اس تحریک کو کیے ہوئے دس بارہ دن ہو گئے ہیں اور چونکہ یہ تحریک دفتر کی طرف سے بھجوائی گئی تھی اس لیے