خطبات محمود (جلد 30) — Page 410
* 1949 410 خطبات محمود ہماری نقل میں وہ بھی وہی کام کرنے لگ جائیں گے۔اگر ہم صحیح راستہ پر چلیں گے تو ہماری نقل کی وجہ سے اسی طرح نیکی پھیلے گی جس طرح ہماری زبان کے ذریعہ نیکی پھیل رہی ہے۔لیکن ی اگر ہم غلط راستہ پر چلیں گے تو ہمارے بُرے نمونہ کی وجہ سے دنیا میں بُرائی پھیلے گی اور وہ اس کی نیکی کو بھی ضائع کر دے گی جو ہماری زبان کے ذریعہ پھیلی ہے۔سو تم احتیاط کرو اور اپنے فرض کی ادائیگی کی طرف توجہ کرو۔خصوصاً اس بات کی ذمہ داری ناظر امور عامہ پر ہے، مقامی امیر پر ہے ، علمائے سلسلہ پر ہے اور پھر لجنہ اماءاللہ پر ہے۔ان سب کو اپنے اندر قومی کیریکٹر پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ایک ایسا طریق اختیار کرنا چاہیے جس کی وجہ سے لوگ ہمیں دیکھتے ہی پہچان لیں کہ یہ احمدی ہیں۔کسی خاص کیریکٹر کا پیدا ہو جانا بھی اس کے خیالات کی تبلیغ میں محمد ہوا کرتا ہے“۔( الفضل 22 دسمبر 1949ء) 1 : مسلم كتاب المساجد باب النَّهى عَنِ الْبَصَاقِ فِي الْمَسْجِدِ (الخ) 2 : مسلم کتاب المساجد باب نهى من أكل ثوما (الخ) 3 : بخارى كتاب الجمعة باب الطّيبُ لِلْجُمعَةِ 4 : بخاری کتاب المغازى باب مَرَض النَّبِيِّ صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ 5 : اسد الغابة جلد 3 صفحہ 43 عبداللہ بن عمر بن الخطاب مطبوعہ بیروت لبنان 2001ء(مفہوماً)