خطبات محمود (جلد 30) — Page 382
* 1949 382 39 خطبات محمود جماعت کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے که منافق طبع لوگوں کی اصلاح کی جائے (فرمودہ 18 نومبر 1949ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دو دن سے میری آنکھیں شدید طور پر ڈکھنے آئی ہوئی ہیں یا یوں کہنا چاہیے کہ شدید طور پر کھنے آئی ہوئی تھیں کیونکہ مجھے آج بہت افاقہ معلوم ہوتا ہے۔رات کو جو حالت تھی اُس سے میں سمجھتا ہے تھا کہ بہت دنوں تک میں باہر نہیں نکل سکوں گا۔اس لیے جمعہ پڑھانے کا سوال تو کیا روشنی میں آنا بھی مشکل تھا۔اور پھر زیادہ بولنے سے بھی آنکھ کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ اس کا اعصاب پر اثر پڑتا ہے۔لیکن بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسے سامان ہو جاتے ہیں کہ تکلیف کی حالت جلد بدل جاتی ہے۔رات کو میری آنکھوں میں اتنی تکلیف تھی کہ میں ٹہلتا تھا تو آرام رہتا تھا لیکن لیٹتا تھا تو ٹیس سی اُٹھنےلگتی ہے تھی اور آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا تھا۔میں پھر ٹہلنا شروع کر دیتا تو ایک حد تک آرام رہتا ہے لیکن پھر دوبارہ لیٹتا تو وہی تکلیف شروع ہو جاتی۔دو تین دفعہ ایسا ہوا تو مجھے خیال آیا کہ پہلے دن بھی ایسا ہوا تھا کہ ٹہلتا تھا تو درد سے آرام رہتا تھا لیکن جب لیٹ جاتا تھا تو ٹیس سی اُٹھنے لگتی تھی اور پانی بہنا ہے