خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 381 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 381

* 1949 381 خطبات محمود اپنے اس فرض کو پورا نہیں کرتا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی وجہ سے اس کے ذمہ لگایا گیا ہے وہ اپنے ذاتی کاموں اور ا کاموں اور اغراض میں لگا رہتا ہے وہ جمعہ اس کے لیے ایک لعنت لکھ جاتا ہے۔کیونکہ اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا منہ سے تو دعوی کیا لیکن عملی طور پر اسے پورا نہیں کیا۔پس یہ دن ہمیں بہت بڑا سبق دیتا ہے۔جو شخص اس سبق کو بھول جاتا ہے اس کے لیے جمعہ کا دن لعنتوں کے جمع کرنے کا موجب بن جاتا ہے۔اور جو اسے یادرکھتا ہے اس کے لیے برکات کے جمع کرنے کا موجب ہو جاتا ہے۔پس آج میں دوستوں کو اس فرض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جس کی یاد جمعہ کا دن دلاتا ہے اور جس کی یاد جمعہ کا دن ہمیشہ دلاتا رہے گا۔مبارک ہیں وہ لوگ جو اس تعمیر میں حصہ لیں جو تمام دنیا کو ایک نقطہ مرکزی پر جمع کرنے کے لیے بنائی جانے والی ہے۔اور افسوس ہے اُن لوگوں پر جو اس تعمیر میں حصہ نہ لیں۔قیامت کے دن وہ شرمندہ ہوں گے اور خدا تعالیٰ ان سے کہے گا کہ بتاؤ! ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیا کے لیے رسول بنا کر بھیجا تھا تم نے اُس کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لیے کیا کوشش کی؟ (الفضل یکم مارچ 1961 ء ) :1 وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ (سبا: 29) 2 : ایسٹر (EASTER): حضرت عیسی علیہ السلام کے قبر سے اٹھنے کا دن۔3 دسہرا توھارا تہوار۔ہندوؤں کا تہوار جو اسوج کی دسویں تاریخ کو راجہ رام چندر جی کے راون کی پر فتح پانے کی یاد میں منایا جاتا ہے(فیروز اللغات اُردو) 4 : الجمعة : 10 5 : بخاری کتاب الحيض باب شُهُودِ الحائض الْعِيُدَينِ (الخ)