خطبات محمود (جلد 30) — Page 345
* 1949 345 34 خطبات محمود احمدی مستورات خدمت دین کے لیے اپنی زندگیاں وقف کریں (فرموده 14 /اکتوبر 1949ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مجھے عید کے قبل سے دوران سر کی تکلیف ہے۔بعض دفعہ تو نہ بیٹھا ہوا اُٹھ کر کھڑا ہو سکتا ہوں اور نہ کھڑا ہوا بیٹھ سکتا ہوں۔فوراً سر چکرا جاتا ہے اور مجھے کسی چیز کا سہارا لے کر اُس حالت کو جس میں میں ہوتا ہوں بدلنا پڑتا ہے۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس بیماری میں زیادہ بولنا اور حرکت کرنا منع ہے۔جہاں تک ہو سکے لیٹے رہنا چاہیے لیکن مجھے لیٹے رہنے یا خاموش رہنے کا بھی موقع نصیب نہیں ہوسکتا اور یوں بھی اس بیماری کا مجھ پر ایک اثر رہتا ہے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی دوران سر کی تکلیف تھی اور خاندانی مرض ہونے کی وجہ سے اس کے مزمن 1 اور کرانک 2 ( Chronic) ہونے کی کا ڈر رہتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اپنی آخری عمر میں چار پانچ سال با ہر نماز کے لیے نی بھی نہیں آسکتے تھے۔1905ء کے بعد آپ گھر سے باہر بہت کم نکلتے تھے اور بہت کم بول سکتے تھے۔گو بعض دفعہ اگر موقع ہوتا تو باتیں کرنی بھی پڑتی تھیں مثلاً اگر کوئی اجتماع ہو جاتا یا باہر سے کچھ لوگ