خطبات محمود (جلد 29) — Page 54
خطبات محمود " 54 $1948 کیوں " اور " کیونکر " اور " کس طرح" سے بالا ہوتے ہیں۔اگر تم ہر بات کو " کیوں " اور " کس طرح " سے حل کرنے لگے تو تمہیں پہلے اپنا انکار کرنا پڑے گا۔تمہیں ستاروں کا انکار کر نا پڑے گا تمہیں دنیا کا انکار کرنا پڑے گا۔جب خدا دنیا میں ایک نئی جماعت قائم کرنا چاہتا ہے تو باوجود مخالف حالات کے وہ کس طرح غالب آجاتی ہے؟ اسے نہ تم سمجھ سکتے ہو اور نہ کوئی اور سمجھ سکتا ہے۔مگر دنیا میں ہمیشہ ایسا ہی ہوا ہے اس" کیونکر " اور " کس طرح" کے سوال کے ہوتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا پر غالب آگئے۔اس" کیونکر " اور " کس طرح" کے سوال کے ہوتے ہوئے حضرت موسی اپنے مخالفین پر غالب آگئے۔" کیونکر " اور " کس طرح" کے سوال ہوتے ہی رہے اور نوح اپنے مخالفین پر غالب آگئے۔اب بھی دنیا" کیونکر " اور " کس طرح " ہی کہتی رہے گی اور سچا احمدی پھر دنیا پر اسلام کو غالب کرے گا۔پھر دنیا کی مایوسی اور نا امیدی کے باوجود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دے گا۔مگر پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت اپنے دلوں پر قائم کرو۔تمہارے دلوں پر قائم ہونے کے بعد ہی وہ دنیا میں قائم ہو سکتی ہے"۔(الفضل 7 اپریل 1948ء) 1: کرنٹے: عیسائی۔2: بھاگڑ بھگدڑ 3 : ابوسفیان : ابوسفیان بن الحارث بن عبد المطلب 4 : سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 87 مطبوعہ مصر 1936ء