خطبات محمود (جلد 29) — Page 53
خطبات محمود 53 $1948 غرض میں جماعت کو عموماً اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کو خصوصاً اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی اصلاح کریں اور اپنے آپ کو اسلام کی خدمت کے لیے تیار کریں۔دشمن اپنا سارا زور اسلام کے مٹانے کے لیے لگائے گا۔بے شک جہاں تک احمدیت کا سوال ہے خدا اس کا محافظ ہے۔مگر ہمارا بھی فرض ہے کہ جب خدا یہ کام کرنا چاہتا ہے تو ہم اُس کے ہتھیار بن کر زیادہ سے زیادہ برکات اور ثواب حاصل کریں۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ فضل اسی طرح حاصل ہو سکتا ہے کہ ہم قرآن اور حدیث پڑھیں ، ہم قرآن اور حدیث پر عمل کریں اور قرآن اور حدیث پر عمل کرائیں۔میں سمجھتا ہوں اب وقت آگیا ہے کہ جس طرح پرانے زمانے میں حضرت معین الدین صاحب چشتی ، حضرت خواجہ قطب الدین صاحب بختیار کا کی اور دوسرے اولیاء بغیر ڈر کے دشمن میں گھس گئے اور اُنہوں نے اسلام پھیلا دیا۔اُسی طرح اب بھی لوگ بغیر کسی ڈر کے اسلام کی تبلیغ کے لیے نکل جائیں اور اس امر کی پروا تک نہ کریں کہ دشمن اُن سے کیا سلوک کرے گا۔اور یقیناً جولوگ اس نیست اور ارادہ سے نکلیں گے کہ وہ اس قابل ہوں گے کہ بڑے سے بڑے دشمنوں کے دلوں کو بھی پھر ا دیں جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے اُس کا فر کے دل کو بدل دیا۔آخر خدا کے کام معجزانہ ہی ہوتے ہیں۔تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کیونکر ہو گا؟ جو کام خدا کے ہوتے ہیں اُن میں " کیونکر " اور " کس طرح " کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کیا تم کو پتہ ہے کہ دنیا کیونکر پیدا ہوئی؟ کیا تم کو پتہ ہے کہ کائنات کیونکر بنی؟ نہ تم کو یہ پتہ ہے کہ دنیا کیونکر پیدا ہوئی اور نہ تم کو یہ پتہ ہے کہ کائنات کیونکر بنی۔فلاسفر آج تک بخشیں کرتے رہے مگر وہ اِن امور کو حل نہ کر سکے۔تمہارے سامنے دنیا موجود ہے۔تم بتاؤ تو سہی کہ ستارے کہاں ختم ہوتے ہیں؟ پھر اُس کے بعد کیا ہے؟ اگر کہو کہ یہ سلسلہ غیر محدود ہے تو غیر محدود ایک ایسی اصطلاح ہے جو کسی انسان کی سمجھ میں نہیں آسکتی ؟ جس طرح وہ یہ باور نہیں کرسکتا کہ کوئی چیز محدود ہو اور اُس کے بعد کچھ نہ ہو۔جس طرح انسان یہ نہیں سمجھ سکتا کہ دنیا ہمیشہ سے چلی آرہی ہے اسی طرح وہ یہ بھی نہیں سمجھ سکتا کہ پہلے کچھ نہ ہواور پھر دنیا کا سلسلہ قائم ہوا ہو۔بیوقوف اور جاہل بے شک ان باتوں کو مان لیتے ہیں مگر جو لوگ عظمند ہوتے ہیں وہ صاف طور پر کہہ دیتے ہیں کہ یہ باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں۔پھر بعض لوگ اس سے یہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ خدا کوئی نہیں۔اور بعض لوگ ہ کہتے ہیں کہ خدا تو ہے مگر اُس کی باتیں انسانی سمجھ سے بالا ہیں۔غرض خدا تعالیٰ کے تمام کام