خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 55 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 55

$1948 55 CO 6 خطبات محمود ہم پھولوں کی سیج پر چل کر دلوں کو فتح نہیں کر سکتے (فرموده 13 فروری 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ دو خطبوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کو اُن کے فرائض کی طرف توجہ دلائی تھی۔صرف پچھلے خطبہ میں اس موضوع کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکا کیونکہ میری طبیعت نزلہ اور کھانسی کی وجہ سے خراب تھی۔اس کے بعد بھی طبیعت برابر خراب رہی بلکہ پچھلے چند دنوں میں تو میری طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی لیکن رات کو یکدم افاقہ ہو گیا اور میں اس قابل ہو گیا کہ آج جمعہ کے خطبہ کے لیے آسکوں۔کھانسی تو اب بھی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جسم میں بیماری کا کچھ حصہ ابھی باقی ہے۔اس لیے کمزوری اور نقاہت اب تک پائی جاتی ہے لیکن بہر حال پہلے جیسی حالت نہیں۔میں نے گزشتہ دو خطبوں میں جیسا کہ میں ذکر کر چکا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کو اُن کے فرائض کی طرف توجہ دلائی تھی۔میں یہ نہیں کہتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خاندان تو انسانوں میں سے ہے اور باقی انسان نہیں یا وہ تو احمدی ہیں اور باقی احمدی نہیں۔بلکہ وہ بھی انسان ہی ہیں اور باقی بھی انسان ہیں، وہ بھی احمدی ہیں اور باقی بھی احمدی