خطبات محمود (جلد 29) — Page 180
$1948 180 18 خطبات محمود ہراحمدی کے امتحان کا یہ موقع ہے کہ اگر وہ زیادہ قربانی نہیں کر سکتا تو وصیت والی قربانی کر دے (فرمودہ 4 جون 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں آج خطبہ جمعہ مختصر ہی پڑھنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے صبح سے سر درد کا دورہ ہے اور اس آندھی نے اس کی وجہ بھی بنادی ہے۔میرے جسم میں کوئی ایسی مرض ہے کہ آندھی آنے سے مجھے سر درد شروع ہو جاتا ہے بلکہ کبھی سر درد پہلے شروع ہو جاتا ہے اور پھر آندھی آجاتی ہے۔شاید بجلی کی روکا کوئی اثر ہو۔میں نے گزشتہ ہفتہ جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ ہماری ذمہ داریاں پہلے سے بہت زیادہ ہوگئی ہیں اور ہماری قربانیاں بھی پہلے سے بہت زیادہ ہونی چاہیں۔میں نے جماعت کو بتایا تھا کہ قادیان سے آنے کے بعد جو تحریک میں نے کی تھی کہ جماعت کے لوگ پچیس سے پچاس فیصدی تک اپنی آمد نیاں دیں یہ تحریک آہستہ آہستہ کچھ بڑھی تو سہی مگر اس نے اتنی ترقی نہیں کی کہ یہ جماعتی تحریک کہلا سکے۔اور جب تک کوئی تحریک جماعتی تحریک نہ بنے اُس وقت تک جماعت کو اس کے