خطبات محمود (جلد 29) — Page 130
خطبات محمود 130 $1948 دے۔ہمارے سوا کوئی بھی اُس کی قدر نہیں جانتا۔ہمارے سوا کوئی بھی اس کے مقام کو نہیں پہچانتا۔ہمارے سوا کوئی بھی اس کی بزرگی کو نہیں سمجھتا۔کاش! وہی آگ دوسروں کے دل میں بھی لگ جائے جو ہمارے دلوں میں لگی ہوئی ہے۔مگر اس کا طریق یہی ہے کہ تم میں سے ہر شخص یہ عہد کر کے اُٹھے، یہ عزم لے کر اُٹھے کہ وہ خود مٹ جائے گا، اُس کی آئندہ نسل مٹ جائے گی مگر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر کے چھوڑے گا۔اب ہماری زندگیاں ہمارے لیے نہیں ہوں گی بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دین کے احیاء اور قیام کے لیے ہوں گی"۔غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ ) 1 : الفاتحة: 5 2 : الفاتحة : 6 2826:4:3 4 : طه : 30 5 خروج باب 32 آیت 1 ، 9 ،35۔