خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 131

$1948 131 14 خطبات محمود پہلے اونٹ کا گھٹا باندھو پھر خدا پر توکل کرو (فرموده 16 را پریل 1948 ء رتن باغ لاہور ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پہلے تو میں نظارت تعلیم و تربیت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ سائبان جو آج لگائے گئے ہیں نماز کے لیے کافی نہیں۔انہوں نے نمازیں متواتر ہوتی دیکھی تھیں اور ان کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ جمعہ کی نماز میں اس سے زیادہ لوگ آتے ہیں جتنے لوگوں کے لیے یہ سائبان تیار ہوئے ہیں۔اس لیے انہیں فوراً کچھ اور سائبان تیار کرانے چاہیں جس سے لوگوں کو جمعہ کی نماز کے وقت تکلیف نہ ہو۔اگر خدا تعالیٰ نے ہمیں جلد کسی مرکز کے بنانے کی توفیق عطا فرمائی تو وہاں بھی مسجد فورا تو نہیں بن جائے گی اور نہ وہ مسجد اتنی کافی ہوگی کہ ہمیں سائبان نہ لگانے پڑیں۔وہاں بھی موجودہ سائبانوں سے زیادہ سائبانوں کی ضرورت ہو گی۔ہاں ایک صورت ضرور ملحوظ رکھنی چاہیے اور وہ یہ کہ سائبان چھوٹے چھوٹے ہوں جن کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھیلایا جا سکے تا کہ کناروں پر جو چھوٹی چھوٹی جگہیں رہ جاتی ہیں۔اُن میں بھی سائبان آسانی سے لگ سکیں گے۔اس کے بعد میں جماعت کو پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ دن نازک سے نازک تر ہور ہے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ابھی آپ میں سے بہت سے لوگ آئندہ آنے والے خطرات سے۔