خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 129

$1948 129 خطبات محمود آبادی چالیس کروڑ ہے جس میں تمھیں کروڑ غیر مسلم ہیں۔میری مدت سے خواہش تھی کہ ایسا ملک ملی جائے جہاں ہم اسلامی حکومت اور اسلامی تہذیب جاری کر سکیں۔پاکستان میرے ذہن میں بھی نہیں تھا۔سو اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں اسلام پھیلانے کے لیے ایک بنیا درکھ دی ہے جو پاکستان ہے۔ہم نے صرف ہندوستان کو ہی فتح نہیں کرنا بلکہ ساری دنیا کو فتح کرنا ہے۔پس ہمیں موجودہ انقلاب سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ایک نئی جہات ، ایک نیا عزم، ایک نیا ارادہ اور ایک نئی قوت ہمیں لے کر کھڑے ہو جانا چاہیے۔اس وقت دنیا میں ہر طرف تاریکی چھائی ہوئی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا محسن جس کا احسان آئندہ زمانہ کے لوگوں پر بھی ہے اور گزشتہ زمانہ کے لوگوں پر بھی ہے اور اس زمانہ کے لوگوں پر بھی ہے یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اُسے آج حقیر سمجھا جا رہا ہے۔گزشتہ زمانہ کے لوگوں پر تو اُس کا احسان اس طرح سے ہے کہ کئی انبیاء ایسے ہیں جن پر خود اُن کی اُمتیں نہایت گندے اور نا پاک الزامات لگا دیتی تھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الزامات کو دور کیا اور بتایا کہ وہ الزامات بالکل غلط ہیں۔مثلاً حضرت ہارون علیہ السلام کے متعلق یہودیوں اور عیسائیوں کی مذہبی کتاب بائیبل کہہ رہی تھی کہ ہارون نے بچھڑا بنایا اور شرک کیا۔5 یہ کتنا بڑا اعلم تھا جو ہارون کی اولا د آپ کی طرف منسوب کرتی تھی؟ یہ کتنا بڑا جھوٹ تھا جو بنی اسرائیل آپ پر باندھتے تھے؟ یہ ایک کلنک کا ٹیکا تھا جو ہارون کے ماتھے پر لگایا جا رہا تھا۔مگر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی تھی جس نے آکر یہ اعلان کیا کہ ہارون نے کوئی شرک نہیں کیا۔پھر حضرت عیسی علیہ السلام کی امت اس بات کو پیش کر رہی تھی کہ عیسی خدا کا بیٹا ہے اور اس طرح وہ آپ کی شدید ترین ہتک کر رہی تھی۔یہ صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی جنہوں نے دنیا کے سامنے یہ اعلان کیا کہ حضرت عیسی خدا تعالیٰ کے سچے نبی ہیں۔مگر آپ نہ خدا ہیں نہ خدا کے بیٹے۔دنیا میں کوئی انسان ہے اتنا بڑا محسن نہیں ہو سکتا جو اپنی اولاد کا بھی محسن ہو، اپنے بھائیوں کا بھی محسن ہو اور اپنے آباء واجداد کا بھی محسن ہو۔یہ صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے جو اپنی اولاد کے لیے بھی محسن ہے، اپنے بھائیوں کے لیے بھی محسن ہے اور اپنے آباء واجداد کے لیے بھی محسن ہے۔وہ شخص جو اتنا بڑا احسن ہے آج دنیا کی نگاہ میں ( نَعُوذُ بِاللهِ ) ذلیل ترین وجود نظر آتا ہے۔آج یہودی، عیسائی، ہندو اور ہر غیر مسلم آپ کی ذات پر اعتراض کر رہا ہے۔وہ شخص جس نے دنیا کو بچایا دنیانے کوشش کی کہ اُس کو مار