خطبات محمود (جلد 29) — Page 109
$1948 109 11 خطبات محمود رخصتیں شریعت کو کمزور کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے دی گئی ہیں کہ مومن بلا وجہ تکلیف میں نہ پڑیں (فرمودہ 26 مارچ 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " مجھے زکام نزلہ اور سوزشِ حلق کی تکلیف ہے۔اس وجہ سے مجھے طبی طور پر اونچی آواز سے ولنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ آج صبح سے مجھے در دنفرس کی بھی تکلیف ہے۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں اب تیسری دفعہ مجھ پر در دنقرس کا حملہ ہوا ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ دیر تک کھڑا نہیں ہوسکتا۔لیکن چونکہ آج ہماری شوری کا اجلاس ہے اور چونکہ بہت سے دوست باہر سے تشریف لائے ہوئے ہیں اور اُن کی خواہش تھی کہ مجھ سے ملیں۔اس لیے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ آج چند الفاظ کہہ کر میں جمعہ کا خطبہ ختم کر دوں اور خود ہی جمعہ کی نماز پڑھانے کی کوشش کروں۔میں آج کسی اور خطبہ کی بجائے صرف اس امر کو جماعت کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے گزشتہ ایام میں اس بات پر غور کیا ہے کہ ہماری جماعت رخصتوں سے ضرورت سے زیادہ فائدہ اٹھانے لگ ہے۔شریعت نے رخصتیں اس لیے نہیں دیں کہ ان سے شریعت کو کمزور کیا جائے بلکہ اُس نے