خطبات محمود (جلد 29) — Page 108
خطبات محمود 108 $1948 پنے گھر کی خبر لو۔جب فلاں فلاں اشخاص خود تم میں ایسے موجود ہیں جو اسلامی احکام کے پابند نہیں۔پس پہلے اس نقص کی اصلاح اپنے گھر سے شروع کرو اور پھر ہر مجلس میں لوگوں کو اِس طرف توجہ دلاؤ۔بے شک وہ تمہیں پاگل کہیں تمہیں دیوانہ قرار دیں تمہیں جاہل اور احمق سمجھیں۔تم اُن کے پاگل اور دیوانہ اور احمق کہنے پر گھبراؤ نہیں بلکہ اگر تم اپنی نصیحت میں مشغول رہے تو یقیناً اُن کا تمہیں پاگل اور دیوانہ کہنا لوگوں کے قلوب میں تمہاری عظمت پیدا کر دے گا اور آخر ایک دن وہ ضرور اسلامی احکام کی اتباع کی طرف رجوع کریں گے۔اور جب وہ اسلام کی طرف رجوع کریں گے تو یہ یقینی امر ہے کہ وہ احمدیت کو بھی قبول کر لیں گے۔جس طرح رات کے وقت سورج کا ہونا ناممکن ہے، جس طرح دو پہر کے وقت تاریک رات کا ہونا ناممکن ہے اسی طرح یہ ناممکن امر ہے کہ کسی شخص کے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت پیدا ہو جائے اور مرزا صاحب کی محبت پیدا نہ ہو۔یہ ناممکن امر ہے کہ ایک شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع کرے اور مرزا صاحب کی اتباع نہ کرے۔ایک نے دوسرے کی روشنی کو اس طرح کھولا ہے، ایک نے دوسرے کے نور کو اس طرح کھولا ہے، ایک نے دوسرے کے معارف کو اس طرح کھولا ہے کہ یہ ہوہی نہیں سکتا کہ کوئی شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرے اور مرزا صاحب سے محبت نہ کرے۔جب وہ اسلام کو سمجھ جائیں گے تو یقیناً احمدیت کی طرف بھی توجہ کریں گے اور جب وہ احمدیت کی طرف توجہ کریں گے تب مسلمان ایک ہاتھ پر جمع ہوں گے اور تب مسلمان دنیا کے تمام کناروں تک غالب آجائیں گے۔مگر عمل اور پھر عمل اور پھر عمل۔اور اس سے پہلے ایمان اور ایمان اور پھر ایمان کی ضرورت ہے"۔(الفضل 14 / اپریل 1948 ء ) 1 موسوعة امثال العرب جزء رابع زیر حرف ص “ میں ”الصبي صبيا ولَقِيَ النبی“ کے الفاظ ہیں۔2: الاحقاف : 16 بخاری کتاب اللباس باب اعفاء اللحى 4 : ابوداؤد، كتاب الصلوة باب الامامُ يُكَلِّمُ الرَّجُلَ في خطبته ( مفهوماً )