خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 434 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 434

خطبات محمود 434 (44) سال 1947ء آج وہی شخص خدا تعالیٰ کے حضور عزت حاصل کر سکتا ہے جو قربانی کا بکرا بننے کے لئے تیار ہو (فرموده 5 دسمبر 1947ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو گلے کی درد کی وجہ سے میں آج کوئی لمبی تقریر نہیں کر سکتا۔صرف چند متفرق باتوں کی طرف میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں۔اول تو یہ کہ پچھلے ہفتہ جو میری تقریر ہوئی ہے اُس کی میں لاہور کی جماعت کی طرف سے جو لاؤڈ سپیکر کا انتظام ہوا تھا وہ نہایت ہی گندہ تھا۔جیسا کہ اس وقت بھی نہایت ہی گندہ ہے۔بیان کرنے والے بیان کرتے ہیں کہ جب میں لاؤڈ سپیکر کے سامنے سے ہٹ جاتا تھا تو آواز آنے لگ جاتی تھی اور جب لاؤڈ سپیکر کے سامنے کھڑا ہو جاتا تھا تو آواز خراب ہو جاتی تھی۔حتی کہ پاس کھڑے ہوئے لوگ بھی آواز کوسن نہیں سکتے تھے۔مگر ایک لمبے تجربہ کے بعد بھی لاہور کی جماعت اسے چھوڑ نہیں سکتی۔ہماری جماعت میں سے اگر کوئی شخص واقف ہو اور وہ جانتا ہو کہ لاہور میں لاؤڈ سپیکر فلاں جگہ سے کرایہ پر مل سکتا ہے تو وہ مجھے اطلاع دے دے۔کیونکہ پرسوں اگر تقریر ہوئی تو پھر لاؤڈ سپیکر کی ضرورت ہو گی۔مگر میں ابھی نہیں کہہ سکتا کہ پرسوں میری تقریر ہے بھی یا نہیں۔کیونکہ ابھی تک جماعت لاہور کی طرف سے مجھے اطلاع نہیں ملی۔اگر کوئی شخص ایسے ہوں جو کام کرنے کا جذبہ اپنے اندر رکھتے ہوں تو وہ اپنا نام لکھوا دیں تا کہ جلسہ گاہ کا انتظام ٹھیک طور پر کیا جا سکے۔پچھلی دفعہ ہال کا اتنابُرا حال تھا کہ عورتیں جو بلائی گئی تھیں وہ