خطبات محمود (جلد 28) — Page 266
خطبات محمود 266 (30 سال 1947ء اپنے دلوں کو بغضوں اور کینوں سے پاک کر دو اور محبت صلح، بہادری اور جوانمردی کو اپنا شعار بناؤ فرموده 29 اگست 1947ء) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ނ اس دفعہ مجھے پاؤں کے درد کی تکلیف ڈیڑھ سال کے بعد ہوئی ہے جو کافی دنوں۔شروع ہے اور ابھی تک ہے۔اور یہ تکلیف اتنی ہے کہ میں اپنے پاؤں پر زیادہ زور نہیں دے سکتا۔مگر چونکہ موجودہ حالات کی وجہ سے میں اپنے دماغ پر بوجھ سا محسوس کرتا ہوں اس لئے مجھے تھوڑا بہت چلنا ہی پڑتا ہے۔اور جب چلتا ہوں تو تکلیف بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔پیر سوج جاتا ہے اور درد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔پھر میرے لئے کھڑا ہونا تو چلنے سے بھی زیادہ مُضر ہے۔کیونکہ خون کے دباؤ کی وجہ سے تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔آج میں اپنے پاؤں پر کسی قدر دباؤ ڈال سکتا تھا اور چونکہ پچھلے جمعہ کو ناغہ ہو گیا تھا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ جمعہ پڑھا دوں اور دوستوں کو بعض ضروری امور کی طرف توجہ دلا دوں۔سب سے پہلے میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ زندگی اور موت کا سلسلہ انسان کے ساتھ لگا ہوا ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا آیا ہے اور چلتا چلا جائے گا۔بچے کی دنیا میں پیدا ہوتے رہتے ہیں ان کی پیدائش کو کوئی روک نہیں سکتا۔اور لوگ دنیا میں مرتے رہتے ہیں ان کی موت کو کوئی روک نہیں سکتا۔مگر بعض لوگ ایک عرصہ دراز تک امن میں رہنے کی و